منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
مفتی اعجاز احمد صاحب ایک صالح نوجوان عالم دین تھے : مفتی وصی احمد قاسمی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

مفتی اعجاز احمد صاحب ایک صالح نوجوان عالم دین تھے : مفتی وصی احمد قاسمی

Awaz E Bihar•14 دسمبر، 2025 کو 12:55 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

امارت شرعیہ میں منعقد تعزیتی نششت سے علمائے کرام کا اظہار تعزیت


جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے ممتاز صالح عالم دین استاذ حدیث حضرت مولانامفتی اعجاز احمد صاحب رحمانی قاسمی دیوبند سے دہلی جاتے ہوئے راستے میں ایک کار حادثہ میں انتقال کرگئے ،دراصل مفتی صاحب حضرت علامہ انور شاہ کشمیر ی پر منعقد عالمی سیمینا رمیں شرکت کے لئے دیو بند تشریف لے گئے تھے۱۴؍دسمبر کی شب دہلی لوٹ رہے تھے کے اچانک ان کی گاڑی میرٹھ کے قریب حادثہ کی شکار ہوگئی اور رحلت فرماگئے ’’اناللہ ونا الیہ راجعون ‘‘اس اندوہناک خبر نے سب کو سکتہ میں ڈال دیا امارت شرعیہ اورجامعہ رحمانی مونگیر کا ماحول سوگوار ہوگیا ،امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا احمدولی فیصل رحمانی صاحب نے اس حادثہ پر دلی رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ مولاناایک صالح نوجوان عالم دین تھے ،ان کے وصال سے ایک بڑا علمی خلاء پیدا ہوگیا ہے ،ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی صاحب نے دلی صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب اپنی صلاحیت و صالحیت اور خدادذہانت کی وجہ سے اساتذہ وطلبہ میں ہر دل عزیز رہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کرے ،ان کےوصال پر امارت شرعیہ میں ایک تعزیتی نششت قائم مقام ناظم مولانا مفتی وصی احمد قاسمی صاحب نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ آپ ایک کامیاب معلم و مدرس کی حیثیت سے علمی حلقوں میں متعارف تھے ،چالیس کی عمرمیں انہوں نے جو علمی دینی وتعلیمی خدمات انجام دیں وہ برسوں یاد رکھے جائیں گے اور اس کے گہرے انمٹ نقوش ثبت رہیں گے، مولانا پورنیہ کے باشندہ اور صاحب کرداروبافیض عالم دین تھے، بلاشبہ آپ کی وفات سے ملت ایک مخلص اور صاحب کردار فرد جلیل سے محروم ہوگئی ،مولانا رضوان احمد ندوی معاون ناظم نے کہا کہ مفتی صاحب نہایت ہی متواضع اور خوش مزاج عالم دین تھے انہوں نےاپنی پوری زندگی عالمانہ شان اور داعیانہ کردار کے ساتھ گذاری ،مولانامحمد مجیب الرحمن قاسمی نائب قاضی شریعت نے کہا کہ مفتی صاحب کے سانحہ ارتحال سے ہمیں عبرت حاصل کرنا چاہیے کہ انسان کی جان و مال سب اللہ کی امانت ہے،کب اللہ کی طرف سے مطالبہ ہواور اس کے حضور پیش کردیا جائے لہذا ا س کے لئے تیار رہنا چاہیے ،مولانا محمد ارشد رحمانی صاحب آفس سکریٹری نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کا جو وقت مقرر ہے وہ رب کے سامنے حاضر ہو جائے گا ، مولانا کا ویڈیو سن رہاتھا ان کی تقریر سے دل متأثر ہورہا تھا مگر اچانک ان کے انتقال کی خبر سے کبیدہ خاطر ہوا ،مولانا محمد شمیم اکرم رحمانی صاحب معاون قاضی شریعت نے کہا کہ مولانا سے میری دیرینہ ملاقات رہی ہے اور اکثر علمی مسائل پر مذاکرے بھی ہوتے رہے ہیں ،ان کا علم گہر اور علم پختہ تھا مولانا ابوالکلام شمسی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ نے کہا مولانا بڑے عزم اور حوصلہ کے عالم دین تھے حالیہ دنوں میں ان سے خانقاہ رحمانی میں ملاقات ہوئی ،ان کے حوصلہ افزا کلمات سے مجھ کو بڑی تقویت ملی ،مولانامحمد مرسل صاحب نے کہا کہ مولانا خوشگفتار اورخوش اطوار عالم دین تھے ،جب بھی ان سے ملاقات ہوئی خندہ روئی سے ملتے جلتے رہے ،مولانا محمد شارق رحمانی رفیق دفتر نظامت نے کہا کہ مولانا میر ے شفیق استاذ اور مربی ورہنماتھے وہ طلبہ اور اساتذہ میں ہردل عزیز رہے ،اکثر ضروت مندطلبہ کی مالی مدد بھی فرماتے تھے ،افسوس کے ان کے وصال سےہم ایک شفیق استاذ سے محروم ہوگئے ،مولانا محمد صابر حسین قاسمی صاحب نے کہا کہ مولانا بڑے رکھ رکھا ؤ کے عالم دین تھے ،تکلفات سے عاری تھے ،امارت شرعیہ کے جس مہمان خانہ میں ٹھہرادیا جاتاوہیں قیام فرماتے تھے،اس تعزیتی نششت میں دارالعلوم اسلامیہ کے مؤقر استاذ جناب مولانا نیر الاسلام کے والد جناب محب عالم صاحب،امارت شرعیہ کے ایک بڑے مخلص جناب الحاج شفیع الرحمن صاحب سوپول،مولانا فیاض احمد صاحب مدھوبنی رکن شوری امارت شرعیہ اور ضلع سہرسہ کے ایک سماجی خدمت گار جناب عبد الغفار صاحب للجہ کے سانحات ارتحال پر بھی گہر ارنج وغم کا اظہار کیا گیا اور ان تمام مرحومین کے لئے اجتماعی طور پر ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا اور دعاء مغفرت کی گئی اللہ تعالیٰ ان تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور اہل خانہ کو صبر و شکیب کی توفیق بخشے ،تعزیتی نششت کا آغاز مولانامحمد اسعد اللہ صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا اور قائم مقام ناظم مولانا مفتی وصی احمد قاسمی صاحب کی دعاء پر اختتام ہو ا،اس تعزیتی نششت میں امارت شرعیہ کے جملہ شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنا ن نے شرکت کی ۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز