منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
مظفرپور: ضلع زرعی افسر 19 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

مظفرپور: ضلع زرعی افسر 19 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار

Awaz E Bihar•3 جنوری، 2026 کو 07:13 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

مظفرپور، 03 جنوری (اے بی این) مظفرپور ضلع میں بدعنوانی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ویجیلنس انوسٹی گیشن بیورو(وی آئی بی) نے سنیچر کو ضلع زرعی افسر (ڈی اے او) سدھیر کمار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ بیورو نے آج یہ کارروائی چرچ روڈ واقع ان کی نجی رہائش گاہ پر انجام دی۔ نگرانی ٹیم نے انہیں 19 ہزار روپے رشوت لیتے وقت پکڑ لیا۔ گرفتاری کے بعد پورے محکمہ زراعت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سدھیر کمار پر کنٹریکٹ ملازم سنتوش کمار سے سروس میں توسیع اور دوبارہ جوائننگ کے عوض مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کا سنگین الزام ہے۔ سنتوش کمار نے بتایا کہ افسر کی جانب سے مسلسل دباو¿ بنایا جا رہا تھا اور کام نہ کرنے کی دھمکی دی جا رہی تھی۔ مجبوری کے تحت اس نے رشوت کی پہلی قسط کے طور پر 1 لاکھ 81 ہزار روپے 5 دسمبر 2025 کو انہیں دے دی تھی۔ متاثرہ سنتوش کے مطابق اتنی بڑی رقم ملنے کے باوجود ڈی اے او سدھیر کمار مطمئن نہیں ہوئے اور بقیہ 19 ہزار روپے کے لیے دباو بناتے رہے۔ پریشان ہو کر سنتوش کمار نے 11 دسمبر 2025 کو پٹنہ واقع نگرانی محکمہ میں اس سلسلے میں تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت کے بعدویجیلنس انوسٹی گیشن بیورونے معاملے کی تصدیق کی، جس میں الزامات درست پائے گئے۔ اس کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزم افسر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ طے شدہ منصوبے کے مطابق سنیچر کوجب سنتوش کمار رشوت کی باقی رقم لے کر سدھیر کمار کی نجی رہائش گاہ پہنچے، اسی وقت پہلے سے تعینات نگرانی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
نگرانی محکمہ کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) متھلیش کمار نے بتایا کہ ملزم افسر کو رشوت کی رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد افسر کے مکان کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے، تاکہ آمدنی سے زائد اثاثوں سے متعلق دستاویزات اور دیگر اہم شواہد کا سراغ لگایا جا سکے۔ ابتدائی جانچ میں کئی نکات پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کو پٹنہ لے جایا گیا ہے، جہاں انہیں خصوصی نگرانی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔آگے کی کارروائی عدالت کی ہدایت کے مطابق کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ سدھیر کمار کے پاس ضلع زرعی افسر کے عہدے کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ ڈائریکٹر (آتما) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فصل)، ترہت ڈویژن کا اضافی چارج بھی تھا۔ ایسے میں ان کی گرفتاری سے محکمہ زراعت کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ اس کارروائی سے عام لوگوں اور کنٹریکٹ ملازمین میں یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•27 ویوز