منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نتیش نے سمستی پور ضلع کو 827 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوںکا تحفہ دیا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نتیش نے سمستی پور ضلع کو 827 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوںکا تحفہ دیا

Awaz E Bihar•29 جنوری، 2026 کو 06:41 PM•1 ویوز•5 منٹ پڑھیں

سمستی پور، 29 جنوری (خورشید عالم) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو سمردھی یاترا کے دوران سمستی پور ضلع میں 827 کروڑ روپے کی لاگت سے 188 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، کام کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے آج سمردھی یاترا کے سلسلے میں سرکاری انجینئرنگ کالج کے احاطے میں ریموٹ کے ذریعے سنگ بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے سمستی پور ضلع کے لیے 470 کروڑ روپے کی 71 اسکیموں کا سنگ بنیاد، 273 کروڑ روپے کی 74 اسکیموں کا افتتاح اور 84 کروڑ روپے کی 43 اسکیموں کے کام کا آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے سمردھی یاترا کے دوران سمستی پور ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ اس سے قبل سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم محکمہ کی سکریٹری ڈاکٹر پرتیما نے وزیر اعلیٰ مسٹر کمار کو گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔
مسٹر کمار نے سرائے رنجن واقع سرکاری انجینئرنگ کالج، سمستی پور احاطے کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے سرکاری انجینئرنگ کالج، سمستی پور کے احاطے میں ایمنٹی بلڈنگ کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا اور وہاں قائم ریفریشمنٹ سنٹر اور جمنازیم کی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے سرکاری انجینئرنگ کالج کے معائنہ کے دوران انتظامی عمارت کے پہلے فلور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسمارٹ کلاس روم، پروجیکٹ لیب، لینگویج لیب اور نیٹ ورک لیب کا معائنہ کیا۔ کلاس روم میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات اور اساتذہ سے وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے گفتگو کی۔ اس کے بعد مسٹر کمار لینگویج لیب پہنچے، جہاں اساتذہ نے بتایا کہ یہاں بچوں کو مختلف بین الاقوامی زبانیں سکھائی جاتی ہیں۔ وہاں موجود ایک طالبہ نے وزیر اعلیٰ کا فرانسیسی اور انگریزی زبان میں استقبال کیا۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے سرکاری انجینئرنگ کالج کے احاطے میں قائم مقامی اسٹارٹ اپس، اختراعی اسٹالز اور مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے جیویکا دیدیوں کے تیار کردہ مصنوعات کو دیکھا اور ان کی تعریف کی۔
وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے 23 ہزار 472 خود امدادی گروپوں سے وابستہ جیویکا دیدیوں کو 437 کروڑ روپے کا علامتی چیک فراہم کیا۔ انہوں نے سماجی بحالی اسکیم، بین ذات شادی ترغیبی گرانٹ اور وزیر اعلیٰ معذور افراد شادی ترغیبی گرانٹ اسکیم کے مستحقین کو بھی علامتی چیک دیے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے وہاں موجود وزیر اعلیٰ بزرگ شہری پنشن اسکیم کے مستحقین سے بات چیت کی۔ مستحقین نے وزیر اعلیٰ بزرگ شہری پنشن اسکیم کی رقم میں اضافے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر کمار نے بورلاگ انسٹی ٹیوٹ فار ساوتھ ایشیا، سمستی پور کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے نئی نئی ٹیکنالوجیز اور زرعی مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ زرعی محکمہ کی جانب سے سمستی پور میں کرائے جا رہے ملٹی پل کراپ فارمنگ کے ماڈل کو بھی دیکھا۔ وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے معائنہ کے دوران مکھیہ منتری ادمی یوجنا کے مختلف مستحقین سے گفتگو کی اور ضلع میں صنعتوں کی ترقی کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے چھوٹے صنعت کار جو مصنوعات تیار کر رہے ہیں، ان کی مصنوعات بہتر انداز میں بازار تک پہنچیں، اس کے لیے منصوبہ بند طریقے سے کام کیا جائے۔ اس سے مقامی مصنوعات اور مقامی بازار دونوں کو فروغ ملے گا۔
وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے محکمہ تعلیم اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور ضلع میں چلائے جا رہے بیداری مہم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے سمستی پور ضلع کے تحت ڈکیما با د بلاک میں زیر تعمیر آر سی سی پل-کم-بائی پاس سڑک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر افسران نے وزیر اعلیٰ کو تعمیراتی کام کی پیش رفت اور تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
پرگتی یاترا کے دوران سمستی پور ضلع کے لیے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کی موجودہ صورتحال سے بھی افسران نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ ان اعلان شدہ منصوبوں میں مکتاپور۔ معین کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینا، سمستی پور-دربھنگہ روڈپر مکتاپور میں ریلوے کراسنگ پر ریل اوور برج کی تعمیر، قومی شاہراہ نمبر 322 پر متھراپور سے مکتاپور (کلومیٹر 67.47 سے 89.256 تک) سڑک کی توسیع، مگر دہی گھاٹ پر نئے اعلیٰ سطحی آر سی سی پل کی تعمیر، منیکا (ایس ایچ-88) سے وکرم پور (این ایچ-322) بذریعہ شری رام جانکی میڈیکل کالج نرگھوڈی، سرائے رنجن بائی پاس سڑک کی تعمیر کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں۔
اس کے علاوہ پرگتی رفت یاترا کے دوران اعلان کردہ روسڑا-شیواجی نگر۔بریاہی گھاٹ۔بہیڑی روڈ کے کلومیٹر 0.00 سے 22.20 تک سڑک کی توسیع اور مضبوطی کا کام، روسڑا بائی پاس (شمالی) کلوارا چوک (روسڑا ہتھوڑی کوٹھی سڑک کے دوسرے کلومیٹر) سے درہا پاؤرا (ایس ایچ-88) بذریعہ لال پور محمد پور۔پاؤرا، اور روسڑا بائی پاس (جنوبی) رہوا (ایس ایچ-65) کے 28ویں کلومیٹر سے دولت پور (ایس ایچ-66) کے چینج 37ویں کلومیٹر تک سڑک کی تعمیر، شیواجی نگر بلاک میں کرےہ ندی پر شنکرپور گھاٹ پر 12x27.80 میٹر کے اعلیٰ سطحی آر سی سی پل اور رابطہ سڑک کی تعمیر، بلان ندی اور جمواری ندی کی گاد نکالنے کا کام، قومی شاہراہ-28 چھوٹی بیجھا ڈیہہ سے کنہیا چوک بذریعہ شیتل پٹی، مہادیو چوک تک بائی پاس سڑک کی تعمیر (پارٹ-اے)، ایم ڈی آر۔ٹی 01 سے حکیم آباد تک بائی پاس سڑک کی تعمیر (پارٹ-بی) سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں وزیر اعلیٰ مسٹر کمار کو تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز