منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
باہمی محبت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دھرم گروؤں کے اہم فیصلے
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

باہمی محبت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دھرم گروؤں کے اہم فیصلے

Awaz E Bihar•2 فروری، 2026 کو 01:32 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ: 2 فروری (اے بی این)
سرو دھرم منچ، بہار کی ایک خصوصی نشست پیر کے روز اے این سنہا انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ بہار کے تمام اضلاع میں منچ کے نمائندہ وفود کا دورہ کر کے امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام عام کیا جائے گا۔یہ نشست بڑی پٹن دیوی مندر، پٹنہ سٹی کے مہنت وجے شنکر گیری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں منچ کے ایک عوامی پروگرام کے طور پر 18 فروری کو گیا جی میں ایک کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔سرو دھرم منچ، بہار تمام بڑے مذاہب کے دھرم گروؤں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے، جس کا بنیادی مقصد باہمی محبت، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اور سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔
نشست کے آغاز میں جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیرِ حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی صاحب نے کہا کہ عام لوگ دھرم گروؤں کی باتوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ان کی رہنمائی میں چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے میں منچ کے وفود کا تمام اضلاع کا دورہ کرنا سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔اس موقع پر بڑی پٹن دیوی مندر کے مہنت وجے شنکر گیری نے کہا کہ سرو دھرم منچ گزشتہ چار برسوں سے سرگرمِ عمل ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ منچ کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے، تاکہ مذہب کی بنیاد پر ہونے والے تنازعات اور کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔بانکی پور چرچ کے فادر جیمس جارج نے کہا کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے ایسے مشترکہ پلیٹ فارم وقت کی اہم ضرورت ہیں، اور سرو دھرم منچ کی یہ پہل قابلِ ستائش ہے۔اس کے بعد بہار دلت وکاس سمیتی کے سکریٹری فادر جوس نے تجویز پیش کی کہ سرو دھرم منچ کے بینر تلے مارچ کے آخری ہفتے میں امن اور سدبھاؤنا کے فروغ کے لیے ایک سمینار منعقد کیا جانا چاہیے، جس میں مختلف مذاہب کے اسکالرز اپنے اپنے مذاہب پر تحقیقی مقالے پیش کریں۔ اس سے لوگوں کو ایک دوسرے کے مذاہب کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا اور آپسی غلط فہمیاں بھی دور ہوں گی۔
بودھ دھرم سے تعلق رکھنے والے بھنتے دھم شرن اور بھکشو اُدے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ“امن اور ہم آہنگی کے لیے سرو دھرم منچ ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، جس کی ہم دل سے ستائش کرتے ہیں۔”میٹنگ میں جماعت اسلامی ہند، بہار کے سکریٹری محمد شہزاد، محمد شوکت علی اور پٹنہ بگ سٹی کے ناظمِ شہر لئیق الزماں بھی موجود تھے۔سناتنی سکھ سبھا، پٹنہ صاحب کے نمائندہ ترلوک سنگھ اگرچہ نشست میں موجود نہیں تھے، تاہم انہوں نے فون پر پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی مکمل تائید اور اتفاق کا اظہار کیا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز