منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار کے تمام باشندوں کو اچھی صحت کی سہولت مہیا کرانا حکومت کی اولین ترجیح
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار کے تمام باشندوں کو اچھی صحت کی سہولت مہیا کرانا حکومت کی اولین ترجیح

Awaz E Bihar•23 جنوری، 2026 کو 02:38 PM•1 ویوز•4 منٹ پڑھیں

وزیر اعلی جناب نیتیش کمار نے آج سمردھی یاترا کے دوران ضلع مظفر پور کے احیا پور میں واقع زرعی پیداوار بازار سمیتی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلی نے کہا کہ زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں بہار کو شامل کرنے کے لئے سات نیشچے 3 پروگراموں کو نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات نشچے3 کا اہم مقصد 'قابل رسائی صحت - محفوظ زندگی' ہے۔ اس کے تحت ، ریاست میں بلاک کمیونٹی ہیلتھ مراکز کو اسپیشلیٹی اسپتال اور ضلعی اسپتالوں کو سپر اسپیشلٹی اسپتال کے طور پر ڈیولپ کیا جارہا ہے۔ ریاست کے نئے میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں بہتر تعلیم اور علاج کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ ریاست کے دور دراز دیہی علاقوں میں بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹروں کے لئے الگ الگ مراعات کے لئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ، جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ پرگتی یاترا سے متعلق اسکیموں کو جن کی منظوری دی گئی ہے اسے تیزی سے نافذ کریں۔ سات نیشچے -2 کے تحت چلائے جانے والی اسکیموں کو بہتر طریقے سے نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سات نشچے-3 کے تحت جومنصوبے متعین کیے گیے ہیں ان پر بہتر طریقہ سے کام شروع کریں ۔ افسران مکمل عزم اور حساسیت کے ساتھ تیزی سے منصوبوں پر عمل در امد کریں اوراسے تکمیل تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے ، اس کے لئے بہت ساری اسکیمیں چل رہی ہیں۔ عوامی مفاد میں حکومت کے ذریعہ کیے جانے والے کام کو عوام تک پہنچائیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری حکومت نے آئندہ 5 برسوں میں 1 کروڑ نوجوانوں کو ملازمت اور روزگار کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکومت خود روزگارکی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور ریاست میں صنعتوں کو مختلف سہولیات فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی رہی ہے۔ بہار میں صنعتوں کے قیام کے لئے کاروباری افراد کو خصوصی معاشی پیکیج دیئے جارہے ہیں ، اس سے ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لیےکاروباری افراد کو بہت مدد ملے گی۔ صنعتوں کے قیام کے لئے تمام اضلاع میں سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ ریاستی حکومت کا مقصد یہ ہے کہ بہار میں صنعتوں کو زیادہ ترقی دی جائے ، بہار کے نوجوان ہنرمند اور خوکفیل ہوں اور انہیں زیادہ سے زیادہ روزگار مل سکے اور ان کا مستقبل محفوظ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ پالیسی بنائی گئی ہے تاکہ نوجوان اپنا روزگار شروع کرسکیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں کہ ہماری ریاست کے نوجوان ہنر مند اور قابل ہوجائیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نے ریاست کو ملک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرہ میں شامل کرنے کے لئے سات نشچے -3 پروگراموں کو نافذ کیا ہے۔ سات نیشچے 3 'سبکا سمان-جیون آسان' (زندگی میں آسانی) کے ساتویں جز کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں درپیش مشکلات کو کم کرکے ریاست کے تمام شہریوں کی زندگی کو آسان بنائے۔ ہم اس پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم ریاست کے تمام شہریوں کی سہولیات کاخیال رکھ رہے ہیں۔ انکی زندگی کو آسان اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے مستقل طور پر کام کررہے ہیں۔ تمام افسران حساسیت کے ساتھ اسکیموں کو نافذ کریں تاکہ بہار کو ملک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں شامل کیا جاسکے۔
جائزہ میٹنگ کے دوران ، وزیر اعلی نے پرگتی یاترا کے دوران اعلان کردہ مختلف اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں افسران سے معلومات حاصل کی۔ جائزے میٹنگ کے دوران مظفر پورکے ڈی ایم مسٹر سبرت کمار سین نے وزیر اعلی کو پرگتی یاترا سے متعلق اسکیموں ، سات نیشچے -2 کی اسکیموں اور سات نشچے -3 کی اسکیموں سے متعلق ایک پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی معلومات دی۔ ڈی ایم نے ضلع میں ہونے والے دیگر ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی معلومات دی۔
جائزہ میٹنگ میں ، نائب وزیر اعلی جبا سمراٹ چودھری ،نائب وزیر اعلی اور مظفر پور ضلع کے انچاج وزیر جناب وجے کمار سنہا ، آبی وسائل وپارلیمانی امور کے وزیرجناب وجیے کمار چودھری ، زراعت کے وزیر جناب رام کرپال یادو ، چیف سیکریٹری مسٹر ہرتے امرت، ڈ ی جی پی مہم
اسپیشل ورک فورس وڈی جی پی پولیس اسپیشل برانچ مسٹرکنڈن کرشنن ، اڈیشنل چیف سکریٹری/پرنسپل سکریٹری/متعلقہ محکموں کے سکریٹری ، وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر کمار روی ، ترہوت کے ڈویژنل کمشنر مسٹر گیریور دیال سنگھ ، مظفر پور زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مسٹر چندر کوشوہا ، مظفر پور ڈی ایم مسٹر سبرت کمار سین ، ایس ایس پی مسٹر کانٹیش کمار مشرا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز