منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آر کے ماڈل اسکول، سیوان میں ’’مقابلہِ طباخ کا کامیاب انعقاد
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

آر کے ماڈل اسکول، سیوان میں ’’مقابلہِ طباخ کا کامیاب انعقاد

Awaz E Bihar•20 دسمبر، 2025 کو 01:32 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

سیوان (نمائندہ) آر کے ماڈل اسکول کے کیمپس میں طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پروقار ’’کوکنگ کمپٹیشن‘‘ (کھانا پکانے کا مقابلہ) منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں اسکول کے مختلف درجات کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ طلبہ نے مختلف گروپس میں تقسیم ہو کر روایتی پکوان، فاسٹ فوڈ، میٹھے کباب ‘ بریانی ‘ و دیگر کھانے بنانے کے طریقے لوگوں کے سامنے پیش کئے۔طلبہ نے نہ صرف لذیذ کھانے تیار کیے بلکہ ان کی سجاوٹ اور پیشکش میں بھی کمال مہارت دکھائی۔ اسکول کے اساتذہ اور مدعو کیے گئے مہمانوں نے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا۔ ذائقہ، صفائی اور غذائیت کو فیصلے کی بنیاد بنایا گیا۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے طلبہ کی محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں میں خود اعتمادی اور زندگی گزارنے کے عملی طریقے سکھاتی ہیں۔‘‘مقابلے کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اسکول کیمپس آج دن بھر خوشبوؤں اور طلبہ کی چہل پہل سے مہکتا رہا۔’’آر کے ماڈل اسکول، سیوان کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ تعلیم صرف چار دیواری اور کتابوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ اسی مقصد کے تحت 20 دسمبر 2025 کو منعقدہ یہ مقابلہ طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کی جانب ایک قدم ہے۔ اس طرح کے پروگرامز طلبہ کی تخلیقی سوچ کو جلا بخشتے ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرتے ہیں۔‘‘
اس مقابلے کے ذریعے طلبہ کو یہ سکھایا گیا کہ کھانا پکانا صرف ضرورت نہیں بلکہ ایک زندگی بچانے والا ہنر (Life Skill) ہے۔ یہ بچوں میں خود انحصاری (Self-reliance) پیدا کرتا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں اپنی بنیادی ضرورتوں کے لیے دوسروں کے محتاج نہ رہیں۔کھانا پکانے کے دوران طلبہ نے عملی طور پر پیمائش (Measurement)، درجہ حرارت کا توازن اور اجزاء کے کیمیائی ملاپ (Chemical reactions) کو سمجھا۔ یہ نصابی کتابوں میں پڑھی گئی ریاضی اور سائنس کا عملی مظاہرہ تھا۔گروپس میں کام کرنے سے طلبہ نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا، ذمہ داریاں بانٹنا اور دباؤ کے وقت میں مل کر کام کرنا سیکھا۔ وقت کی پابندی (Time Management) اس مقابلے کا ایک اہم تعلیمی پہلو تھا۔
اس مقابلے کے ذریعے اسکول نے طلبہ کو ’’جنک فوڈ‘‘ کے مقابلے میں گھر کے بنے ہوئے ’’صحت بخش کھانے‘‘ (Healthy Food) کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ طلبہ کو سکھایا گیا کہ کس طرح متوازن غذا (Balanced Diet) جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔جب طلبہ نے اپنے ہاتھ سے تیار کردہ کھانے مہمانوں اور اساتذہ کے سامنے پیش کیں، تو اس سے ان کی خود اعتمادی (Self-confidence) میں بے پناہ اضافہ ہوا۔اس موقع پر سیوان کے معززیرین شہر نے بھی شرکت اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز