منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کل جماعتی میٹنگ اچھے ماحول میں ہوئی، پارلیمنٹ چلانے میں اپوزیشن سے تعاون کی اپیل: رجیجو
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

کل جماعتی میٹنگ اچھے ماحول میں ہوئی، پارلیمنٹ چلانے میں اپوزیشن سے تعاون کی اپیل: رجیجو

Awaz E Bihar•19 جولائی، 2026 کو 04:06 PM•2 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے پہلے اتوار کو یہاں منعقدہ کل جماعتی میٹںگ میں حکومت نے اپوزیشن سے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام مسائل پر بحث کرائی جائے گی اور سیشن کے دوران لائے جانے والے بلوں کی معلومات بھی اپوزیشن جماعتوں کو پہلے سے دی جائے گی۔
تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آل پارٹی میٹنگ اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی تجاویز اور خیالات رکھے۔ حکومت نے تمام تجاویز کو سنجیدگی سے سنا ہے اور ان پر غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں ہر پارٹی کو اپنی بات رکھنے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی ہموارطریقے سے چلے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام مسائل پر بحث کے لیے تیار ہے۔ مانسون سیشن کے لیے فی الحال آٹھ بلوں کو درج کیا گیا ہے اور اگر کوئی اضافی قانون سازی کا کام ہوگا تو پارلیمانی روایات کے مطابق اس کی معلومات بھی پہلے سے سیاسی جماعتوں کو دے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے سے کسی کو سیاسی فائدہ نہیں ملتا، بلکہ جمہوریت متاثر ہوتی ہے اور عوام کا وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے۔
ترنمول کانگریس سے الگ ہونے والے 20 ارکان پارلیمنٹ کو آل پارٹی میٹنگ میں مدعو کرنے پر اپوزیشن کے واک آؤٹ سے متعلق سوال پر مسٹر رجیجو نے کہا کہ ان ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر سے نیشنل سٹیزنز پارٹی آف انڈیا کے طور پر منظوری دینے کی درخواست کی ہے، جس پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو اس کے حقوق سے محروم نہ کیا جائے اور اسی وجہ سے تمام ارکان پارلیمنٹ کو اجلاس میں مدعو کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کچھ جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان آپسی سوال و جواب بھی ہوئے۔ میٹنگ کے دوران جنتا دل (یو) کے کارگزار صدر سنجے جھا نے مغربی ایشیا کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے حالات وزیر اعظم نریندر مودی نے پیدا نہیں کیے ہیں، لیکن بحران کے وقت ان کی قیادت اور انتظام قابل تعریف رہا ہے۔ اس پر سی پی آئی (ایم) کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس نے کہا کہ مغربی ایشیا کے موجودہ حالات وزیر اعظم کے ایک دوست کی وجہ سے بنے ہیں۔
اجلاس کے بعد این سی پی آئی کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ ان کی پارٹی کو الیکشن کمیشن سے منظوری دینے کی درخواست کی گئی ہے اور اس سے متعلق خط لوک سبھا اسپیکر کو سونپا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں سیاسی جماعتوں کو ان کی اصل تعداد کے مطابق نمائندگی ملنی چاہیے اور اپوزیشن کو بھی مناسب مواقع دیے جانے چاہئیں۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 20 جولائی سے 13 اگست تک چلے گا۔ چار ہفتوں تک جاری رہنے والے اس سیشن میں کل 19 نشستیں تجویز کی گئی ہیں، جس میں آٹھ بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی
سیاست

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•19 ویوز
پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی
سیاست

پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز
مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی
سیاست

مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•6 اکتوبر، 2026•8 ویوز