وزیر اعلیٰ نے محکمہ توانائی کے تحت بہار اسٹیٹ پاور (ہولڈنگ) کمپنی لمیٹڈ اور ذیلی کمپنیوں میںنو منتخب 2390 امیدواروں کو تقررنامہ دیا
Awaz E Bihar••0 ویوز•5 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 16 دسمبر: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے ودیوت بھون میں منعقدہ پروگرام میںبجلی محکمہ کے تحت بہار اسٹیٹ پاور (ہولڈنگ) کمپنی لمیٹڈ اور ذیلی اداروں میںنو منتخب 2390 امیدواروں کو تقررنامہ دیا۔ اس میں 1810 ٹیکنیشین، 512 خط و کتابت کے کلرک، اور 68 اسٹوریج اسسٹنٹ شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے علامتی طور پر تین امیدواروں مسٹر سنی سکیت، مسٹر آسوتوش کمار کمار، اور مسٹر موہت کمار بھٹ کو تقررنامہ دیا گیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آج تقررنامہ پانے و الے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں اورنیک خواہشات پیش کر تا ہوں۔ آپ سب سے امید کرتا ہوں کہ بہار کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تندہی اور جذبے سے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم شروع سے ہی نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اور روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ 2005 سے 2020 کے درمیان، 8لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئیں۔ سال 2020 میںسات نشچے-2 کے تحت 10 لاکھ نوکریاں اور 10 لاکھ روزگاردینا طے کیا،جس کے تحت ہم لوکوں نے 10 لاکھ نوکری اور 40 لاکھ روزگار یعنی مجموعی طور ر50لاکھ نوکری اور روزگار مہیا کرایا۔ اب، ہم نے طے کیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں اس کا دوگنا یعنی ایک کروڑ نوکری اور روزگار مہیا کرائیں گے ۔ حکومت اس پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔'' پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ کے سامنے ریاست میں پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹ کی تنصیب کے لیے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا۔ بہار حکومت نے توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور ریاست میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے پمپ اسٹوریج پالیسی 2025 کو نافذ کیا ہے۔ اس پالیسی کی بنیاد پر، بہار اسٹیٹ پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ نے دو ایجنسیوں میسرز گرینکو اور میسرز سن پیٹروکا انتخاب کیا گیا ہے۔یہ دونوں پروجیکٹ نوادہ ضلع کے پہاڑی علاقوں میںمجوزہ ہیں، جہاں قدرتی بلندی کا فرق پمپ اسٹوریج سسٹم کے لیے سازگار ہے۔ گرینکو کے ذریعہ مجوزہ پروجیکٹ کی توانائی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 7ہزار308 میگا واٹ اور سن پیٹرو پروجیکٹ کی صلاحیت 6ہزار 973 میگاواٹ ہے۔ اس طرح دونوں پروجیکٹو کی مشترکہ صلاحیت 14,281 میگاواٹ ہے۔ ان دونوں پروجیکٹوں سے ریاست میں 13ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔پروجیکٹ کے تعمیراتی مرحلے کے دوران تقریباً 8ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ یہ پروجیکٹ بہار کو قابل تجدید توانائی کو مربوط کرنے، بلند ترین مانگ کو سنبھالنے اور گرڈ کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بے مثال صلاحیتیں فراہم کریں گے۔ اس سے صارفین کو سستی بجلی ملے گی۔ ریاستی حکومت کی پمپ اسٹوریج پالیسی کے ذریعہ شروع کی گئی یہ پہل بہار کو مستقبل میں توانائی کے شعبے میں خود انحصاری اور تکنیکی طور پر قابل بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ تقررنامہ تقسیم کے پروگرام سے قبل وزیر اعلیٰ نے ودیوت بھون میں واقع اسٹیٹ لوڈ ڈسپیچ سنٹر کا معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں جانکاری لی۔ واضح رہے کہ بہار میں تمام زمروں کے بجلی صارفین کو بلا تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، ریاست کے اندر اور ریاست سے باہر کام کرنے والی بجلی پیدا سینٹر، ٹرانسمیشن کمپنیوں، اور تقسیم کار کمپنیوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے اسٹیٹ لوڈ ڈسپیچ سینٹر (SLDC) قائم کیا گیا ہے۔ پٹنہ کے ودیوت بھون کی چوتھی منزل پر واقع یہ مرکز ریاست میں بجلی کی ہموار فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے شب و روز کام کرتا ہے۔ اس میں یومیہ تین شفٹوں میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے الیکٹریکل انجینئر کے ذر یعہ ، ریاست کے تمام پاور سب سٹیشنوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے بجلی کی حقیقی دستیابی اور طلب کی بنیاد پر بجلی کے نظام کو چلانا یقینی کیا جاتا ہے۔ مشرقی علاقہ میں بہار اس طرح کا نظام نافذ کر نے والی پہلی ریاست ہے۔ اس سے ریاست کے اندر توانائی کے حساب کتاب میں شفافیت آئی ہے اور میٹر کی درست رپورٹنگ کو یقینی بنایا گیا ہے، جس سے ٹرانسمیشن نقصانات اور بلنگ میں بہتری آئی ہے۔ ریاست میں بجلی پیدا کرنے والوں سے خریدی گئی بجلی کے مناسب استعمال کو یقینی بنانے اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی کی بندش کو کم کرنے کے لیے اس مرکز میں ایک نئی ٹیکنالوجی، آٹومیٹڈ سسٹم بیلنسنگ میکانزم (ASBM) نصب کی گئی ہے۔ یہ بہار میں بجلی کی سپلائی کی حقیقی وقت کی نگرانی کی جارہی ہے یہ نظام ملک میں ایک منفرد اور جدید تجربہ ہے۔ اس مرکز نے سائبر سیکیورٹی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے معیارات کی تعمیل کرتے ہوئے، ودیوت بھون کے احاطے میں ایک سائبر سیکیورٹی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہ ملک کا پہلا مرکز ہے ، جومصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ (ML) سے لیس ہو کر 24x7 سائبر سیکورٹی کے لیے کام کر تا ہے ۔گزشتہ سال اسے ملک کے بہترین سینٹر کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ پرو گرام میںنائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری،نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے کمار سنہا، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیرجناب وجے کمار چودھری، توانائی کے وزیر جناب بیجندر پرساد یادو، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، بہار الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین مسٹرعامر سبحانی، چیف سکریٹری مسٹر پرتیئے امرت ر، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، توانائی محکمہ کے سیکریٹر مسٹر منوج کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، شمالی بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب راہل کمار، جنوبی بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب مہیندر کمار، ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم۔ سمیت دیگر سینئر افسران اور تقرر نامہ پانے والے نئے منتخب امیدوار شامل تھے۔