وزیر اعلیٰ نے سمردھی یاترا کے دوران سیوان ضلع میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا
Awaz E Bihar••1 ویوز•4 منٹ پڑھیں
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ا?ج اپنی سمردھی یاترا کے دوارن سیوان ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل ا?وری کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج، میروا میں نو تعمیر شدہ سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج میروا کے احاطہ میں سیوان ضلع کے 202 کروڑ روپے کی لاگت کے کل 71ترقیاتی منصوبوں کا ریمورٹ کے توسط سے نقاب کشائی کر کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں 157 کروڑ روپے کے 40 پر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنا اور 45 کروڑ روپے کے 31 منصوبوں کا افتتاح شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج، میروا کے احاطے میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کو علامتی چیک ،منظوری سرٹیفکیٹ دیا۔ وزیر اعلیٰ کے ذریعہ تیل پروسیسنگ یونٹ کے لیے سیورینس ایف پی او کو 9 لاکھ 90ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی فارم مشنری بنک کے لیے مکیش کمار گاوں کیل گڑھ بڑیا کو 8لاکھ روپے کی گرانٹ رقم کا چیک دیا۔ اس کے علاوہ مشروم یونٹ کے لیے دھرمیندر رام کو89,750 روپے کی گرانٹ رقم دی گئی۔ زراعت سکھیوں نے وزیر اعلیٰ کو خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ وہ تمام قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کو مسلسل بیدار کر رہی ہیں۔ حکومت کے ذریعہ انہیں مشروم یونٹ کے لیے 89,750 (89,750 روپے)۔ کرشی ساکھیوں نے وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے کسانوں میں مسلسل بیداری پیدا کر رہے ہیں۔ حکومت انہیں ماہانہ5ہزار حوصلہ افزا رقم دی جارہی ہے۔ اس طرح سیوان ضلع کے 11 بلاکوں میں کل 23 زراعت سکھیوں کو5ہزار روپے کی شرح سے مراعات دی جا رہی ہیں۔ اس کے لیے ہم تمام وزیر اعلیٰ جی کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔ اس کے بعد، وزیر اعلیٰ پرگتی یاترا کے دوران اعلان کردہ منصوبوں سیوان اندر پتھ کو چوڑا اور مضبوط بنانے کے کام کے سائٹ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اس سڑک کا تقریباً 24 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور بقیہ کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ پرگتی یاترا کے دوران پچروکھی بائی پاس محمد پور موڑ (NH-531) سے چھپیا- ٹیڑھی گھاٹ-گوپالپور (NH-227) تک سڑک کو چوڑا اور مضبوط کرنے کے کام ،، مونیا بابا مہاویری جھنڈا میلہ کو شامل کرنے کو منظور کر نا، بھر ٹا پوکھر ،جیرا دئی روڈ واجمال پور بازار تک چورا اور مضبوط کر نے کا کام ،سیوان ضلع کے تحت اسٹیٹ ہائیوے نمبر 89 ( ببنیا سیون روڈ) سیوان یارڈ، سیوان ریلوے اسٹیشن اور پچروکھی ریلوے اسٹیشن کے درمیان واقع لیول کراسنگ نمبر 91 (ریلوے کلومیٹر 386/36-38) کی جگہ آر او بی (روڈ اوور برج) تعمیراتی کام کے منصوبے پر عمل درا?مد چل رہا ہے۔افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ رگھوناتھ پور بلاک میں نیواری اور گبھیرار اور اتر پر دیش کے بلیا ضلع کے درمیان اترپردیش حکومت کے ذریعہ تعمیر کردہ گھاگھرا ندی پر اونچے درجے کے پل تک اپروچ روڈ کی تعمیرکا کام ، درولی بلاک میں کھرید-درولی گھاٹ اور اتر پردیش کے بلیا ضلع کے درمیان گھاگھرا ندی پر پل کی تعمیر اور بہار کی طرف سے اپروچ روڈ کی تعمیر کا کام۔ نوتن بلاک میں میروا گرڈ سب اسٹیشن اور اس سے منسلک راستہ کی تعمیر، اور سیوان ضلع میں دیگر ترقیاتی اور عوامی فلاحی اسکیمیں تیزی سے ا?گے بڑھ رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے پنچ مندرا پوکھرا، سیوان میں جل جیون-ہریالی مہم کے تحت پارک اور تالاب کی خوبصورتی کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سیوان کے پنچ مندرا پوکھرا میں مچھلی کے بیجوں کے جمع کر نے کے کام کی شروعات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، ا?بی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر صحت منگل پانڈے، بہار ریاست شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد علی ا?زاد، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، ڈی جی پی مہم برانچ ورک فورس کندن کرشنن، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، سارن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ا?ف پولیس نلیش کمار، ڈی ایم وویک رنجن میتریہ،ایس پی پورن کمار جھا سمیت دیگر معززین اور سینئر افسران موجود تھے۔