منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
مودی حکومت کی خارجہ پالیسی نے پوری دنیا میں ملک کا وقار مجروح کیا: سنجے سنگھ
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

مودی حکومت کی خارجہ پالیسی نے پوری دنیا میں ملک کا وقار مجروح کیا: سنجے سنگھ

Awaz E Bihar•8 اپریل، 2026 کو 04:05 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بدھ کو الزام لگایا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی سے پوری دنیا میں ملک کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔جناب سنگھ نے بدھ کو کہا کہ پوری دنیا کے لیے یہ ایک راحت کی خبر ہے کہ امریکہ، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ 15 دنوں کے لیے تھم گئی ہے۔ لیکن ایران کو امریکہ اور اسرائیل پر نظر رکھنی ہوگی، کیونکہ وہ دھوکے سے وار کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کیا 15 دن کے بعد پھر سے ویسی ہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے؟ اس بارے میں ایران کو محتاط رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا، "دوسری بات یہ کہ اس پورے امن معاہدے اور بات چیت میں وہ ملک ابھر کر سامنے آیا ہے جو ایک دہشت گرد ملک ہے، جو اپنے ملک کے اندر دہشت گردوں کو تربیتی کیمپ فراہم کرتا ہے۔ وہ ملک پاکستان آج 'امن کا سفیر‘ بن گیا ہے۔ اس کے پیچھے کی وجہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی غلط خارجہ پالیسی ہے جس کی وجہ سے آج ہندوستان تنہا پڑ گیا ہے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ امریکہ نے مودی جی کو خوب بیوقوف بنایا ہے۔ پہلے انہیں اسرائیل بھیج دیا، وہاں وہ دو دن پہلے گئے اور میڈل پہن کر آ گئے اور اس کے بعد اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا۔ وزیر اعظم ہندوستان کے وقار کو دنیا میں گرانے کا کام کیوں کر رہے ہیں؟ آج ملک ان سے یہ سوال پوچھ رہا ہے۔ وہ ایسے کام کیوں کر رہے ہیں جس سے ملک کی ساکھ گرے؟انہوں نے مزید کہا، "ہندوستان عظیم رہنما مہاتما گاندھی اور گوتم بدھ کا ملک ہے۔ ہم پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔ لیکن امریکہ نے ہندوستان کو ہمارے روایتی دوست ایران سے الگ کر دیا۔ ہمیں اپنے دیرینہ دوست روس سے الگ تھلگ کر دیا اور حکم دیا کہ ہم روس سے تیل نہیں خریدیں گے اور وزیر اعظم نے ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ وزیر اعظم اس لیے ایسا کر رہے ہیں کیونکہ ان کا دوست اڈانی کرپشن کے معاملے میں امریکہ میں پھنسا ہوا ہے اور ان کے دو دیگر قریبی ساتھی ایپسٹین فائلز میں پھنسے ہوئے ہیں۔"
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی
سیاست

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•19 ویوز
پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی
سیاست

پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز
مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی
سیاست

مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•6 اکتوبر، 2026•8 ویوز