منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سپریم کورٹ نے آسام پولیس معاملے میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو پیشگی ضمانت دی
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

سپریم کورٹ نے آسام پولیس معاملے میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو پیشگی ضمانت دی

Awaz E Bihar•1 مئی، 2026 کو 03:58 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو آسام پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے معاملے میں جمعہ کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔

یہ معاملہ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی اہلیہ رینیکی بھوئیاں سرما کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔ مسٹر کھیڑا نے محترمہ سرما پر ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنے کے الزامات لگائے تھے۔ جسٹس جے کے ماہیشوری اور جسٹس اے ایس چندورکر کی بنچ نے گوہاٹی ہائی کورٹ کی جانب سے کھیڑا کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ یہ فیصلہ جمعہ کو جاری کیا گیا۔ اس میں سپریم کورٹ نے کہا کہ گوہاٹی ہائی کورٹ کا مشاہدہ "ریکارڈ پر موجود مواد کے مناسب جائزے پر مبنی نہیں تھا اور ناقص معلوم ہوتا ہے، خاص طور پر ملزم پر بوجھ ڈالنے کے معاملے میں۔"


عدالت نے مزید کہا کہ الزامات اور جوابی الزامات بادی النظر میں سیاسی دشمنی سے متاثر نظر آتے ہیں اور حراست میں پوچھ گچھ کی ضرورت کا جواز پیش نہیں کرتے۔ اس کی جانچ مقدمے کے دوران کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس کے مشاہدات صرف پیشگی ضمانت دینے کے سوال تک محدود ہیں اور فوجداری کارروائی کے جواز کو متاثر نہیں کریں گے، جس کا فیصلہ قانون کے مطابق آزادانہ طور پر کیا جائے گا۔


قابلِ ذکر ہے کہ مسٹر کھیڑا نے اس معاملے میں کیس درج ہونے کے بعد سب سے پہلے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس نے 10 اپریل کو انہیں آسام کی متعلقہ عدالت سے راحت حاصل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی ٹرانزٹ پیشگی ضمانت دی تھی۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے 15 اپریل کو اس راحت پر روک لگا دی تھی، لیکن واضح کیا کہ آسام کی مجاز عدالت میں دائر کسی بھی پیشگی ضمانت کی درخواست پر آزادانہ طور پر فیصلہ کیا جانا چاہیے۔


بعد میں گوہاٹی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھی کہ معاملہ صرف ہتکِ عزت تک محدود نہیں ہے اور دستاویزات کے ماخذ کا پتہ لگانے کے لیے حراست میں پوچھ گچھ ضروری ہے، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی
سیاست

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•18 ویوز
پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی
سیاست

پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز
مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی
سیاست

مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•6 اکتوبر، 2026•8 ویوز