منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
امریکی جنگی بیڑہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ طویل تعیناتی کے بعد گھر واپسی کے لیے پر تولنے لگا
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

امریکی جنگی بیڑہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ طویل تعیناتی کے بعد گھر واپسی کے لیے پر تولنے لگا

Awaz E Bihar•30 اپریل، 2026 کو 03:49 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ 300 دن سے زائد کی ریکارڈ ساز تعیناتی کے بعد اپنے وطن واپس روانہ ہو رہا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ تقریباً 10 ماہ طویل تعیناتی کے بعد مشرق وسطیٰ سے ایران جنگ کے دوران واپس گھر جا رہا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری فائر پاور میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس بحری بیڑے کی تعیناتی میں ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینا اور وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کی گرفتاری جیسے مشنز شامل تھے۔
بیڑے نے طویل مشن اور بحیرہ عرب میں آپریشنز میں حصہ لیا، ایران پر سمندری پابندی اور تیل کی ترسیل روکنے میں کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کی طویل تعیناتی کے دوران تکنیکی مسائل اور مرمت کی ضرورت بھی سامنے آئی، جہاز جیرالڈ آر فورڈ مشن کے بعد اب ورجینیا میں وسیع مرمت کے لیے واپس جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ جہاز آئندہ چند دنوں میں مشرقِ وسطیٰ سے روانہ ہو کر مئی کے وسط میں امریکی ریاست ورجینیا میں اپنے ہوم پورٹ واپس پہنچے گا۔
گزشتہ ہفتے یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش نامی بحری بیڑے کی آمد کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تعداد 3 ہو گئی تھی، 2003 کے بعد ایسا پہلی بار ہوا تھا، اسی دوران یو ایس ایس ابراہم لنکن بھی جنوری سے اس خطے میں موجود ہے۔ اس ماہ جیرالڈ آر فورڈ نے ویتنام جنگ کے بعد سب سے طویل تعیناتی کا امریکی ریکارڈ توڑا، جو تقریباً 10 ماہ پر مشتمل تھی، جب وہ جون میں ورجینیا سے روانہ ہوا تھا۔
جہاز کا 295 واں دن سمندر میں گزرنے سے اس نے گزشتہ 50 سال کا ریکارڈ توڑا، جو اس سے پہلے 2020 میں 'لِنکن کے پاس تھا، جب کووِڈ-19 کے دوران وہ 294 دن تعینات رہا تھا۔ امریکی بحریہ کے اعداد و شمار کے مطابق طویل تعیناتی نے عملے کی ذہنی و جسمانی صحت، جہاز پر دباؤ، اور اس کے آلات کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں، خاص طور پر جب جہاز میں آگ لگنے کے باعث طویل مرمت بھی کرنی پڑی تھی۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کانگریس کو بتایا کہ یہ فیصلہ آپریشنل ضرورت کے تحت کیا گیا، کیوں کہ مختلف مواقع پر فوری طور پر اضافی فوجی وسائل درکار تھے۔ جہاز نے اپنی تعیناتی کا آغاز بحیرہ روم سے کیا، بعد میں اسے اکتوبر میں کیریبین بھیجا گیا، جہاں اسے وینزویلا کے خلاف آپریشن میں استعمال کیا گیا۔ بعد ازاں یہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران جنگی کارروائیوں میں شامل ہوا اور مارچ کے آغاز میں نہر سویز کے ذریعے بحیرہ احمر میں داخل ہوا۔ تاہم جہاز میں لگنے والی آگ کے باعث اسے دوبارہ بحیرہ روم واپس جانا پڑا تھا تاکہ مرمت کی جا سکے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ 295 دن کی تعیناتی سرد جنگ کے بعد سب سے طویل تعیناتیوں میں سے ایک ہے، تاہم یہ ریکارڈ اب بھی 1972-73 میں طیارہ بردار جہاز ’’مڈ وے‘‘کے 332 دن کے ریکارڈ سے کم ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•12 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز