منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ روزگار و خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ : امت شاہ
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

آئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ روزگار و خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ : امت شاہ

Awaz E Bihar•10 اپریل، 2026 کو 05:09 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا منشور جاری کیا، جس میں خواتین کے لیے متعدد اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔مسٹر شاہ نے اس منشور کو "سنکلپ پتر" کا نام دیا۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ اگر بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو ریاست میں ایک مضبوط، باصلاحیت اور اہل وزیر اعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ بنگال کا ہی ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی منشور میں کرمالی اور راجبونگشی زبانوں کو آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کی پہل کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔اپنے خطاب میں شاہ نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں مضبوط مقامی قیادت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اعتماد کا دور لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بنگال کا ہی ہوگا اور مرکز کے ساتھ بہتر تال میل کے ساتھ کام کرے گا۔بی جے پی نے مغربی بنگال میں اقتدار میں آنے کے ہدف کے ساتھ اپنے سنکلپ پتر میں روزگار، خواتین کو بااختیار بنانے، زراعت، صنعت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مبنی ایک جامع روڈ میپ پیش کیا ہے۔
پارٹی نے اگلے پانچ برسوں میں ایک کروڑ روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ 3,000 روپے کی مالی مدد اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے 15,000 روپے کی اسکالرشپ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
خواتین کے لیے ہر ماہ 3,000 روپے کی مالی امداد، سرکاری ملازمتوں میں 33 فیصد ریزرویشن، خواتین پولیس بٹالین اور درگا سکیورٹی اسکواڈ کے قیام کا وعدہ کیا گیا ہے۔ حاملہ خواتین کو 21,000 روپے کی مدد اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
منشور میں کسانوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس میں دھان، آلو اور آم کی کاشت کو فروغ دینے کے ساتھ ماہی گیروں کو پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا سے جوڑنے کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ بنگال کو ایک بڑا مچھلی برآمد کرنے والا ریاست بنایا جا سکے۔
بی جے پی نے تاج پور اور کلپی میں گہرے سمندر کے بندرگاہوں کی تعمیر، سنگور میں صنعتی پارک قائم کرنے اور بند پڑی جوٹ ملوں کو دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی پیش کی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف ہے۔
منشور میں آیوشمان بھارت سمیت تمام مرکزی اسکیموں کو ریاست میں مکمل طور پر نافذ کرنے، مفت ایچ پی وی ویکسینیشن اور بریسٹ کینسر اسکریننگ جیسی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ساتویں تنخواہ کمیشن کو 45 دنوں کے اندر نافذ کرنے اور مرکز کے برابر مہنگائی بھتہ دینے کی بات بھی کہی گئی ہے۔
بی جے پی نے اپنے منشور میں شمالی بنگال میں ایمس، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے ادارے قائم کرنے، دارجلنگ کی چائے کی صنعت کو فروغ دینے اور وندے ماترم میوزیم بنانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ ساتھ ہی کرمالی اور راجبونگشی زبانوں کو آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کی پہل کا وعدہ بھی دہرایا گیا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی
سیاست

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•18 ویوز
پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی
سیاست

پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز
مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی
سیاست

مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•6 اکتوبر، 2026•8 ویوز