پیر، 19 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 انکیتا قتل واقعہ کے ملزم دشینت گوتم کی حلف برداری
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

انکیتا قتل واقعہ کے ملزم دشینت گوتم کی حلف برداری

Awaz E Bihar
•19 اکتوبر، 2026 کو 03:47 PM•1 ویوز•4 منٹ پڑھیں


سکم کے نومنتخب گورنر دشینت گوتم نے کو گنٹوک واقع لوک بھون میں گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر ریاست کے کئی اعلیٰ افسران اور سرکردہ شخصیات موجود رہیں۔ دشینت کمار گوتم بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں۔ گورنر بنائے جانے سے قبل وہ پارٹی کے قومی سکریٹری رہ چکے ہیں اور ہریانہ سے راجیہ سبھا رکن بھی رہے ہیں۔ انہیں سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد مشتاق نے حلف دلایا۔ اس حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ، کابینہ کے وزراء اور ریاست کے اراکین اسمبلی موجود رہے۔ ان کا نام اتراکھنڈ کے انکیتا بھنڈاری قتل سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انکیتا بھنڈاری کے والدین اور کانگریس لیڈران نے اس معاملے میں سی بی آئی تحقیقات مکمل ہونے تک دشینت گوتم کو گورنر نہ بنائے جانے کا معاملہ اٹھایا تھا۔
دشینت گوتم کی حلف برداری کے بعد کانگریس نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’سکم کے راج بھون میں ایک ایسے شخص کو بٹھایا جا رہا ہے، جس کا نام ایک بہت بڑے اسکینڈل کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انکیتا بھنڈاری کیس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، لیکن اسے آج تک انصاف نہیں ملا۔ اس معاملے میں بی جے پی کے لوگوں کی آڈیو آئی اور وی آئی پی کا نام آیا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں یہ جھنجھنا تھامایا جاتا ہے کہ سی بی آئی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن سی بی آئی نے کبھی بھی اس کیس کے تمام پہلوؤں پر جانچ نہیں کی۔ وی آئی پی کے طور پر جس دشینت گوتم کا نام آیا، اس سے پوچھ تاچھ ہی نہیں ہوئی، الٹا اسے راج بھون میں بٹھایا جا رہا ہے تاکہ کوئی قانونی کارروائی نہ ہو سکے۔‘‘
اتراکھنڈ کانگریس کے ریاستی صدر گنیش گودیال نے دشینت گوتم کی حلف برداری پر کہا کہ ’’انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں جس پر سوال تھے، انہیں سکم کا گورنر بنایا گیا ہے اور کل میں ان کا بیان سنا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اس معاملے میں قصورواروں کو سزا ہو چکی ہے۔ لیکن یہ آدھی ادھوری جانکاری ہے، جن کو سزا ہوئی ہے وہ چھوٹی مچھلیاں ہیں۔ انکیتا نے اپنے ایک دوست کو میسج کیا تھا کہ مجھ پر کسی وی آئی پی کو سروس دینے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ میری جان خطرے میں ہے اور اس کے بعد ہی انکیتا کا قتل کر دیا گیا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اس معاملے میں بی جے پی حکومت نے ہر طرح کے بہانے بنائے۔ یہ بھی کہا کہ کوئی وی آئی پی نہیں تھا۔ لیکن ان کی پارٹی کے لوگوں نے ہی الزام عائد کیا تھا کہ جو گورنر بنے ہیں وہی مبینہ وی آئی پی ہیں۔ مبینہ وی آئی پی کو سکم کا گورنر بنایا ہی اسی لیے گیا ہے، تاکہ ان سے پوچھ تاچھ نہ کی جا سکے۔ ہم اس کی پرزور مخالفت کرتے ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی والے جو صفائی دے رہے ہیں وہ اتراکھنڈ کو بتا دیں کہ وہ وی آئی پی کون تھا؟‘‘
کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کر بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں پارٹی نے لکھا ’بی جے پی کا طرز عمل، کردار اور چہرہ‘۔ ویڈیو میں ایک طرف انکیتا بھنڈاری قتل کے مبینہ ملزم دشینت کمار کی حلف برداری ہو رہی ہے دوسری طرف انکیتا کے والدین انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے آہ و بکا کر رہے ہیں۔ پارٹی نے ویڈیو میں انکیتا کے والدین کی جانب اوپر میں لکھا ’انصاف کے لیے بلکتے اہل خانہ‘ دشینت گوتم کے لیے لکھا ’حلف لیتے ملزم دشینت‘۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

لارنس بشنوئی گینگ: پنجاب کے گروہ سے بین الاقوامی جرائم کے نیٹ ورک تک
قومی

لارنس بشنوئی گینگ: پنجاب کے گروہ سے بین الاقوامی جرائم کے نیٹ ورک تک

Awaz E Bihar•19 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
کرناٹک: مندر کی دیوار پر مسجد اور صلیب کی تصاویر سے تنازع، پولیس نے مقدمہ درج کیا
قومی

کرناٹک: مندر کی دیوار پر مسجد اور صلیب کی تصاویر سے تنازع، پولیس نے مقدمہ درج کیا

Awaz E Bihar•19 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
بابا صدیقی قتل اور ٹائیگر شراف پر فائرنگ میں مماثلت، بشنوئی گینگ کے ممکنہ کردار کی تحقیقات
قومی

بابا صدیقی قتل اور ٹائیگر شراف پر فائرنگ میں مماثلت، بشنوئی گینگ کے ممکنہ کردار کی تحقیقات

Awaz E Bihar•19 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز