پیر، 19 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کرناٹک: مندر کی دیوار پر مسجد اور صلیب کی تصاویر سے تنازع، پولیس نے مقدمہ درج کیا
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

کرناٹک: مندر کی دیوار پر مسجد اور صلیب کی تصاویر سے تنازع، پولیس نے مقدمہ درج کیا

Awaz E Bihar
•19 اکتوبر، 2026 کو 04:04 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

میسور: کرناٹک کے ضلع میسورو کے گاؤں اڈاتور میں واقع اراکیشورا مندر کی احاطے کی دیوار پر مسجد اور صلیب کی تصاویر بنائے جانے کے معاملے نے تنازع کھڑا کردیا ہے۔ احتجاج کے بعد مقامی انتظامیہ نے ان تصاویر کو ہٹوا دیا، جبکہ پولیس نے مندر کی انتظامی ذمہ دار آرتی اور تصاویر بنانے والے فن کار ونے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ واقعہ کے آر نگر تعلقہ میں پیش آیا، جہاں مقامی نوجوانوں نے مندر کے احاطے میں مذہبی علامتوں کی عکاسی پر اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تصاویر سے عقیدت مندوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
شکایات موصول ہونے کے بعد تحصیلدار سریندر مورتی نے مندر کا دورہ کرکے موقع کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے تصاویر ہٹانے کا حکم دیا۔
پولیس نے مندر کے انتظامی امور کی ذمہ دار آرتی اور تصاویر بنانے والے فن کار ونے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مندر کے احاطے میں کسی ناخوش گوار واقعے کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
اس واقعے پر سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ کرناٹک بی جے پی کے صدر وجیندر یدی یورپا نے کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاملے کی جامع تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وجیندر نے اس واقعے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کے ساتھ یکساں احترام اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف تصاویر ہٹادینا کافی نہیں ہے، بلکہ اس معاملے میں ذمہ داری بھی طے کی جانی چاہیے۔
اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آر اشوکا نے بھی سوال اٹھایا کہ ان تصاویر کی اجازت کس نے دی تھی۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا کسی مسجد یا چرچ کے اندر اسی طرح ہندو مذہبی علامتوں کی تصاویر بنانے کی اجازت دی جائے گی؟
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

لارنس بشنوئی گینگ: پنجاب کے گروہ سے بین الاقوامی جرائم کے نیٹ ورک تک
قومی

لارنس بشنوئی گینگ: پنجاب کے گروہ سے بین الاقوامی جرائم کے نیٹ ورک تک

Awaz E Bihar•19 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
بابا صدیقی قتل اور ٹائیگر شراف پر فائرنگ میں مماثلت، بشنوئی گینگ کے ممکنہ کردار کی تحقیقات
قومی

بابا صدیقی قتل اور ٹائیگر شراف پر فائرنگ میں مماثلت، بشنوئی گینگ کے ممکنہ کردار کی تحقیقات

Awaz E Bihar•19 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
 انکیتا قتل واقعہ کے ملزم دشینت گوتم کی حلف برداری
قومی

انکیتا قتل واقعہ کے ملزم دشینت گوتم کی حلف برداری

Awaz E Bihar•19 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز