منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

Awaz E Bihar
•13 اکتوبر، 2026 کو 06:14 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 13 اکتوبر: (اے بی این ) بہار کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا نیا مرکز بنانے کی سمت ریاستی حکومت نے قدم بڑھایا ہے۔ پٹنہ کے پٹلی پتر صنعتی علاقے میں منگل کو سی ٹی آر ایل ایس کمپنی کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آئندہ پانچ برسوں میں بہار میں کم از کم 1000 میگاواٹ صلاحیت کے ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا ہدف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت محکمہ اور کمپنی کے درمیان 10 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدہ ہوا ہے، جس سے ریاست میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ حکومت کا زور صنعتی بنیادی ڈھانچے کی توسیع، سرمایہ کاری میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر ہے۔افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے ڈیٹا سینٹر کا معائنہ کیا اور وہاں انجام دیے جانے والے ڈیجیٹل کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کمپنی کے بانی شری دھر پناپورریڈی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے بہار میں مزید سرمایہ کاری کی اپیل کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کو 2047 تک ترقی یافتہ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بہار میں 2005 سے 2025 کے دوران سڑک، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی ترقی کے لیے اہم کام ہوئے ہیں۔ اب ان سہولیات کو مزید وسعت دے کر صنعتی ترقی کو تیز کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی توسیع سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ریاستی معیشت کو مضبوطی ملے گی۔ حکومت صنعتی یونٹوں کے قیام کے لیے زمین کی دستیابی یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تقریباً 13 ہزار ایکڑ زمین سے متعلق کارروائی کا بھی ذکر کیا۔
وزیر اعلیٰ نے گنگا کے پار اور حاجی پور کے علاقوں میں الیکٹرانک آلات کی تیاری سمیت دیگر صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر ایکسپریس وے، ہائی وے اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو صنعتی ترقی سے مربوط کرکے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔انہوں نے بجلی کی دستیابی میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی مسلسل فراہمی ضروری ہے۔ حکومت قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بھی امکانات تلاش کر رہی ہے، تاکہ مستقبل میں صنعتوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے بہار کے تقریباً 3.47 لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ اور ریاست کی اپنی آمدنی تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے آمدنی بڑھا کر دو لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہدف کے حصول کے لیے صنعت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر توسیع ضروری ہے۔
سی ٹی آر ایل ایس کمپنی نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہار آئی ٹی پالیسی 2024 کے تحت یہ ڈیٹا سینٹر قائم کیا ہے۔ تقریب میں آئی ٹی وزیر نتیش مشرا، صنعت کی وزیر شریسی سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، صنعت محکمہ کے سکریٹری کندن کمار، آئی ٹی محکمہ کے سکریٹری ابھے کمار سنگھ، بی آئی اے ڈی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر نوین کمار، صنعت محکمہ کے ڈائریکٹر موکل کمار گپتا، کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کمل وردھن راؤ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•9 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•9 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•6 ویوز