منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar
•13 اکتوبر، 2026 کو 01:59 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے امیدواروں کو معیاری کوچنگ ،ماہرانہ رہنمائی اور ضروری مدد فراہم

پٹنہ،:اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرانے کے مقصد سے ریاستی حکومت کی ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ مالی سال 2024-25 اور مالی سال 2025-26 کے دوران اس منصوبہ کے تحت کل 3610طلبا و طالبات کے لیے کوچنگ کا پروگرام چلا یا گیاجن میں 1043 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی وہیں مالی سال 2026-27 میں اب تک 693 طلبا وطالبات کے لیے کوچنگ کا پروگرام کومنظوری دی جا چکی ہے ۔
محکمہ اقلیتی بہبود سے موصولہ اطلاع کے مطابق مالی سال 2024-25 میں 1,230 طلبہ کو کوچنگ کے مواقع ملے۔ ان میں سے 545 کامیاب ہوئے۔ اس کے بعد، مالی سال 2025-26 میں، کوچنگ پروگرام کا دائرہ کار بڑھ کر2,380 طلباء وطالبات تک پہنچ گیا۔ اس طرح ایک سال میں 1,150 امیدواروں کا اضافہ درج کیا گیا، اور اسکیم کے دائرہ کار میں تقریباً 1.9 گنا ہو گیا۔ تاہم اس دوران کامیاب امیدواروں کی تعداد 498 رہی۔
مالی سال 2026-27 میں 693 امیدواروں کے لیے منظور کیے گئے کوچنگ پروگراموں میں بہار پبلک سروس کمیشن(بی پی ایس سی) کے ابتدائی امتحان کی تیاری بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سینٹرل سلیکشن بورڈ(کانسٹیبل بھرتی) ڈرائیور کانسٹیبل مسابقتی امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے اس اسکیم کے تحت موٹر گاڑی کی مہارت کی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اس سے امیدواروں کو مسابقتی امتحانات کے مختلف مراحل کی بہتر تیاری کا موقع ملے گا۔
ریاستی کوچنگ اسکیم کے تحت مسلم، عیسائی، سکھ، بدھ مت، جین اور پارسی برادریوں کے نوجوان مستفید ہوتے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو معیاری کوچنگ، ماہرانہ رہنمائی اور ضروری تعلیمی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس سکیم کے ذریعے نوجوانوں کو منظم طریقے سے امتحانات کے مختلف مراحل کے لیے تیار کیا جاتا ہے، جس سے وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں اور سرکاری خدمات سمیت روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل کر سکیں۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•3 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•3 ویوز