بدھ، 14 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 بہار کے گائوں میں خود انحصاری اور خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک نیا باب لکھ رہی’دیدیاں‘
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار کے گائوں میں خود انحصاری اور خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک نیا باب لکھ رہی’دیدیاں‘

Awaz E Bihar
•14 اکتوبر، 2026 کو 06:43 PM•2 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 14 ستمبر:(اے بی این )بیس سال قبل بہار کے گائوں میں خواتین کی ایسی قوت ابھر کر آئی جس نے اپنی محنت اور عزم سے ترقی کی نئی عبارت لکھی ، یہ کہانی جیویکا (بہار دیہی جیویکو پارجن حوصلہ افزا کمیٹی)کی ہے ، جس کے دو دہائی کے سفر نے گائوں کی خواتین کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لاکر انہیں سماجی کے مین اسٹریم سے جوڑا ۔
بیس سال پہلے خواتین کی محنت معیشت کا ایک اہم حصہ تھی لیکن معاشی فیصلوں میں ان کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی۔ بینک جانا، قرض لینا یا بازار میں تجارت کرنا خواتین کی زندگی کا حصہ نہیں تھا۔ 2006 میں جیویکا(بہار گرامین جیویکو پارجن حوصلہ افزا کمیٹی) کے قیام اور مختلف اضلاع کے چھ بلاکوں میں سیلف ہیلپ گروپس کے آغاز کے بعد سے تصویر پوری طرح بدل گئی ہے۔
فی الحال، ریاست میں 1.81 کروڑ خاندان 13.06 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) سے وابستہ ہیں۔ ساتھ ہی 77,787 گاؤں کی تنظیمیں اور 1,683 کلسٹر سطح کی فیڈریشنز کمیونٹی نیٹ ورکس کو مضبوط کر رہی ہیں۔ اس وقت خواتین نے ایس ای جی کے ذریعے تقریباً 76,549 کروڑ کے بینک قرض حاصل کیے ہیں۔ ان کا مالی نظم و ضبط اتنا مضبوط ہے کہ موجودہ نان پرفارمنگ اثاثہ (این پی اے) کی شرح کافی کم ہے۔ 6,771 بینک سکھیاں گائوں میں ہی مالیاتی خدمات کے درمیان ایک مضبوط ربط کے طور پر کام کرتی ہیں۔ان بینک سکھیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل لین دین کیا جا رہا ہے۔ دیہی خواتین نے آج زراعت، مویشی پروی، ڈیری، سلائی، مشروم کی پیداوار، اور فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں میں ہنر مند کاروباری افراد کے طور پر مضبوط قدم جما لیے ہیں۔کوشیکی مہیلا دودھ پروڈیوسر کمپنی، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں جیویکا دیدی کے کچنکو کامیابی سے چلانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دیہی خواتین اب پیداوار سے لے کر انتظام اور مارکیٹنگ تک ہر محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
خواتین کو بااختیار بنانے کا یہ سفر اب لکھپتی دیدی مہم سے نئی بلندیوں پر پہنچ رہا ہے۔مارچ 2029 تک 94.71 لاکھ لکھپتی دیدیاں بنانے کے نشانہ کے تحت ابتک 50.40 لاکھ سے زیادہ خواتین کو اس زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔
بینکنگ خدمات، پھلوں کی فروخت، اور سلائی سے سالانہ 1.5 لاکھ روپے تک کمانا:کشن گنج کے ٹھاکر گنج بلاک کے کھرودہ پنچایت کی جیویکا دیدی ببلی دیوی نے 2018 میں اس گروپ میں شمولیت اختیار کی اور پھلوں کی دکان کھولی۔ 2021 میں، وہ بینک سکھی بن گئی اور 30,000 روپے کے قرض لے کر گراہک سیوا سنٹر چلائییا۔ آج، وہ خود انحصار ہے، بینکنگ، پھلوں کی فروخت، اور سلائی سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کما رہی ہے ۔
اروال کے کلیربلاک کے ویلو گاؤں کی رہنے والی انجو کماری نے 2018 میں جیویکا میں شمولیت اختیار کی۔ وہ کاویری گرام سنگٹھن کے تعاون سے ایک کسٹمر سروس سینٹر چلاتی ہے۔ وہ روزانہ 2.5 لاکھ سے زیادہ کے لین دینکر تی ہے۔ انجو بتاتی ہیں کہ وہ بینک سخی کے طور پر بہنوں کو مالی مشورے دیتی ہیں۔
شیوہر کے دوستیہ گاؤں کی آمنہ خاتون، جس نے کھجور والی چھت سے 20 لاکھ روپے کے کاروبار تک کا سفر طے کیا ہے، آج خواتین کی صنعت کاری کی ایک مثال ہے۔ 2017 میں اعلی حضرت جیویکا سیلف ہیلپ گروپ میں شامل ہونے کے بعد، اس نے 40ہزار کا قرض لیا۔ آج، وہ اپنیلہٹھی صنعت سے سالانہ 5-6 لاکھ کا خالص منافع کماتی ہے۔
دیہی ترقیات اور اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیر جناب شرون کمار نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے لڑکیوں کو تعلیم دی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا۔ انہوں نے منشیات پر پابندی لگا کر سماج میں امن قائم کرنے کے لیے ایک بڑاقدام کیا۔
انہوں نے خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں 35 فیصد اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب میں 50 فیصد ریزرویشن دے کر ترقی دی۔ جیویکا دیدی سماج کو معاشی طور پر خود انحصار بنا رہی ہیں۔ وہ قومی ترقی اور صاف ستھرا اور خوشحال بہار کے وژن کو پورا کر رہی ہیں۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

سمراٹ چودھری نے 248704 سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے کھاتوں میں 112.52 کروڑ روپے کی زرعی ان پٹ گرانٹ رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے 248704 سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے کھاتوں میں 112.52 کروڑ روپے کی زرعی ان پٹ گرانٹ رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•14 اکتوبر، 2026•5 ویوز
وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے  بہار موٹر سائیکل ٹیم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
بہار

وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بہار موٹر سائیکل ٹیم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Awaz E Bihar•14 اکتوبر، 2026•6 ویوز
بے گھر افراد کو زمین فراہم  اور منریگا کی زیر التواء اجرت ایک ہفتہ کے اندر ادا کریں
بہار

بے گھر افراد کو زمین فراہم اور منریگا کی زیر التواء اجرت ایک ہفتہ کے اندر ادا کریں

Awaz E Bihar•14 اکتوبر، 2026•7 ویوز