موجودہ عالمی غیر یقینی حالات کے باوجود ہندوستان مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے : مودی
Awaz E Bihar
••0 ویوز•3 منٹ پڑھیں
وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا سے علم، ٹیکنالوجی اور وسائل کی طاقت کو انسانیت کو مضبوط بنانے اور عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ ہندوستان اپنی پالیسیوں، پروگراموں اور اصلاحات کے ذریعے غیر یقینی حالات کے اس دور میں مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اعتماد و استحکام کا یقین دلا رہا ہے۔ مسٹر مودی نے امریکی ذرائع ابلاغ کی کمپنی بلومبرگ کی جانب سے دارالحکومت میں منعقدہ عالمی اقتصادی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میںطاقت کا استعمال بااختیار بنانے کے لیے کے جذبے پر زور دیا۔ 'بلومبرگ نیو اکانومی فورم‘ کے عنوان سے 2 روزہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ 12 سال کے دوران ان کی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور عالمی اقدامات کے پیچھے یہی جذبہ کارفرما رہا ہے۔ اس دوران ہندوستان نے سستے موبائل ڈیٹا کو ترجیح دے کر ٹیلی مواصلات کی ٹیکنالوجی کا فائدہ دور دراز کے علاقوں تک پہنچایا، ڈیجیٹل ادائیگیوں کی یکساں سہولت کو ریڑھی پٹری والوں سے لے کر بڑے بڑے دکان داروں تک پہنچایا اور 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے باہر نکالا۔ مسٹر مودی نے عالمی شمسی اتحاد، بڑے شیروں کے تحفظ کے منصوبے، عالمی حیاتیاتی ایندھن اتحاد، ہندوستان، مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) اور یورپ اقتصادی راہداری، جزیرہ نما ملکوں کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچے سے متعلق اتحاد اور صحت مند طرز زندگی کے لیے 'مشن لائف، ماحولیات کے لیے طرز زندگی جیسی ہندوستان کی قیادت میں شروع کی گئی عالمی پہلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام اقدامات طاقت کو بااختیار بنانے کے لیے استعمال کرنے کے ہندوستان کے قدیم فلسفے کے جذبے سے ہی متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا، یعنی ہندوستان نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے سب کا بھلا ہو اور ہر جاندار کی بھلائی ہو۔وزیر اعظم نے اقتصادی اصلاحات کے تئیں اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہم ایک واضح پالیسی سمت کے ساتھ اصلاحات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی معیشت کی اندرونی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی، یعنی اپریل سے جون 2026 کے دوران ہندوستان کی 7.8 فیصد اقتصادی ترقی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہااور یہ ترقی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ 12-13 سال پہلے ہندوستان کا جاری کھاتے کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 4 فیصد سے بھی زیادہ تھا۔ گزشتہ سال یہ گھٹ کر تقریباً نصف فیصد، یعنی 0.61 فیصد رہ گیا۔ آج ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 700 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔ ہمارا بینکاری نظام کئی دہائیوں میں سب سے مضبوط حالت میں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی مضبوطی کے باعث عالمی قرضہ جاتی درجہ بندی کرنے والے ادارے ملک کی خودمختار قرضہ جاتی درجہ بندی کو بہتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے جی ایس ٹی، دیوالیہ پن سے متعلق قانون، 4 نئے محنت قوانین اور کاروباری قوانین میں چھوٹی موٹی غلطیوں پر جیل کی سزا کی دفعات ختم کرنے جیسے اقدامات کا ذکر کیا اور کہا، آج ہندوستان کا حوصلہ بے مثال بلندی پر ہے۔۔۔ اور ہم یہاں رکے نہیں ہیں، ہندوستان میں اصلاحات کی رفتار تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہمارے لیے اصلاحات کوئی مجبوری نہیں ہیں، بلکہ اصلاحات ہمارا عزم ہیں۔