جمعہ، 16 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے

Awaz E Bihar
•16 اکتوبر، 2026 کو 06:32 PM•4 ویوز•3 منٹ پڑھیں

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں زبردستی غیر قانونی بستیاں قائم کرنا بند کرے اور اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کو بھی واپس لے۔چین وزارتِ خارجہ کے آج بروز جمعہ جاری کردہ بیان کے مطابق وانگ یی نے ہرزوگ کے ساتھ ملاقات میں ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ بیجنگ، فلسطین کے مسئلے کو اس صدی کی سب سے بڑی تاریخی ناانصافی سمجھتا ہے۔وانگ یی نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور مفاہمت کو فروغ دینا چین کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور مسئلے کے حل کا سب سے مناسب راستہ دو ریاستی حل ہے۔
وانگ یی نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ فوری ترجیح محصور غزہ میں داخلے کے تمام راستے مکمل طور پر کھولنا ہے، تاکہ ایک انسانی تباہی کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کو زبردستی قائم کرنے کی پالیسی ختم کرنی چاہیے۔ چین بحران کے سیاسی حل اور فریقین کو جلد از جلد مذاکرات اور مشاورت کی میز پر واپس لانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیئے جانے کے باوجود ،1967 سے جاری اسرائیلی قبضے کے بعد سے اب تک 5 لاکھ سے زائد غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو مغربی کنارے میں آباد کیا جا چُکا ہے۔ اسرائیل پر حکمران انتہائی دائیں بازو کے اتحاد کی سربراہی کرنے والے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے غیر قانونی بستیوں کی منظوری کے عمل کو تیز کر دیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی میں فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے حملے، جن میں مارپیٹ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی جیسے واقعات شامل ہیں، روزانہ اوسطاً چھ مرتبہ پیش آئے۔ گزشتہ ہفتے آبادکاروں نے زیتون کی فصل کی چُنائی کی تصاویر بنانے والے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک فوٹو صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملے میں صحافی کی کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور اس کا کیمرا بھی چھین لیا گیا۔
دوسری جانب، اسرائیل غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعرات تک کے اعداد و شمار کے مطابق، حملوں میں 1,505 فلسطینی شہید اور 5,332 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل، اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسّلط کردہ نسل کُشی میں 74 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل اور 1 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ کو زخمی کر چکا ہے۔ اس وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے 90 فیصد بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری کردہ اعداد و شمار حقیقی ہلاکتوں کی تعداد سے کہیں کم ہیں اور اصل تعداد تقریباً 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

فرانس میں سیکڑوں سپر مارکیٹوں پر سائبر حملہ، فریج گرم ہونے سے خوراک خراب، کئی مقامات پر آگ لگی
عالمی خبریں

فرانس میں سیکڑوں سپر مارکیٹوں پر سائبر حملہ، فریج گرم ہونے سے خوراک خراب، کئی مقامات پر آگ لگی

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•12 ویوز
سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•14 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•9 ویوز