سہسرام کی معروف خانقاہ (دائرہ وصی) کے زیر اہتمام ایک خصوصی سیمینار و مشاعرہ منعقد ہوا جس کا موضوع تصوف اور انسان دوستی تھا۔ اس موضوع پر کلیدی خطبہ ممتاز عالم دین اور ادیب پروفیسر سید شاہ حسین احمد سجادہ نشیں خانقاہ شاہ ارزانی پٹنہ نے پیش کیا۔ ڈاکٹر قاسم فریدی، جناب عین تابش، معروف بزرگ سید شہود اصدق اور ڈاکٹر اے کے علوی وغیرہ نے بھی اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ صدارت کے فرائض پروفیسر سید شاہ حسین احمد نے انجام دیے اور نظامت کی ذمے داری معروف شاعر جناب اثر فریدی نے بحسن وخوبی نبھائی۔ اس موقعے پر ڈاکٹر اعجاز رسول، اختر انجم سہسرامی، تنویر اختر، شبیر حسن اور پرویز سہسرامی وغیرہ نے انسان دوستی اور احترام آدمیت سے متعلق دلکش اور اثر انگیز اشعار پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر خانقاہ کے سجادہ نشیں نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر متعدد باذوق سامعین نے محفل کو رونق بخشی۔