منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں سرگرم زمینی مافیاؤں کا مارچ تک ہوگا حساب: وجے کمار سنہا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں سرگرم زمینی مافیاؤں کا مارچ تک ہوگا حساب: وجے کمار سنہا

Awaz E Bihar•18 جنوری، 2026 کو 06:21 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

نائب وزیر اعلیٰ اور شہری ترقیات و ہاوسنگ کے وزیر وجے کمار سنہا نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں سرگرم زمینی مافیا ؤںکا مارچ تک حساب کر دیا جائے گا۔نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سنہا نے یہاں "اسٹیک ہولڈر کنسلٹیشن آن ٹاون پلاننگ اسکیم "کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے شہری ترقی کے راستے میں زمینی مافیا ایک نیا اور سنگین چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محصولات واصلاحات اراضی کے وزیر کے طور پر انہیں اس مسئلے کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ تنازعات زمین سے متعلق ہیں، جہاں ایک ایک انچ زمین کے لیے لوگ اپنے ہی بھائی کا خون بہانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام حلقوں میں سرکل گارڈ کی تعیناتی کی گئی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ریاست بھر میں سرگرم زمینی مافیا ؤںکا آئندہ مارچ تک حساب کر دیا جائے گا۔
مسٹر سنہا نے بتایا کہ محکمہ نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کمشنری سطح پر اراضی اصلاحات و عوامی فلاح مکالمہ کے ذریعے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس وقت محکمہ کی اولین ترجیح زمین کی پیمائش کرا کے ریکارڈ کی درستی اور پرمارجن کو درست کرنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں اس وقت تین طرح کے مافیا سرگرم ہیںپہلا زمینی مافیا، دوسرا ریت مافیا اور تیسرا شراب مافیا۔ ریت مافیاؤں پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب زمینی مافیاؤں کی باری ہے، جس کا مارچ تک علاج کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شراب مافیاؤں کے خلاف کارروائی نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری کر رہے ہیں۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ لوگ روزگار اور بہتر طرز زندگی کی تلاش میں شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ آج ملک کی تقریباً 36 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے، جبکہ بہار میں یہ شرح محض 16.6 فیصد ہے، جو تشویش کا باعث ہے۔ نئی حکومت نے اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں ریاست میں 11 نئے ٹاون شپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں نو ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے علاوہ سون پور اور سیتامڑھی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو مشرقی ہندوستان کے ٹیک ہب کے طور پر ترقی دی جائے گی اور اس کے لیے ڈیفنس کوریڈور کے ساتھ سیمی کنڈکٹر یونٹس قائم کیے جائیں گے۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ بہار میں شہری کاری کی رفتار تیز کی جا رہی ہے۔ پہلے لوگ قتل و غارت سے بچنے کے لیے شہروں کی طرف جاتے تھے، لیکن اب دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کافی حد تک ترقی پا چکا ہے۔ لوگ تعلیم، صحت اور قانون و انتظام کے مسائل کے باعث نقل مکانی نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہر اسی وقت خوشحال ہو سکتے ہیں جب گاوں بھی ترقی یافتہ ہوں۔ اسی مقصد سے دیہی علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ورکشاپ میں شہری ترقیات و ہاوسنگ محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری ونئے کمار نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں میں بہار نے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے، تاہم شہری علاقوں میں ترقی کی رفتار اب بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ انہوں نے بہار ٹاون پلاننگ پالیسی 2025 پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ بائی لاز کو سادہ بنانے کے لیے ان میں تبدیلی کی جائے گی۔ اب بائی لاز کی خلاف ورزی پر جیل کی سزا کے بجائے مالی جرمانے کا التزام کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر پٹنہ کی میئرمسز سیتا ساہو، پرنسپل سیکریٹری ونئے کمار، سیکریٹری سندیپ کمار پڈکلکٹّی، پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر انیمیش پراشر سمیت محکمہ کے کئی سینئر افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز