منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ریاست کی تمام بند چینی ملیں جلد شروع کی جائیں: نتیش
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ریاست کی تمام بند چینی ملیں جلد شروع کی جائیں: نتیش

Awaz E Bihar•13 فروری، 2026 کو 05:52 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 13 فروری (اے بی این): وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں بند تمام چینی ملوں کو جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو ایک انے مارگ واقع سنکلپ سبھاگار میں سات نشچئے پارٹ-3 کے تحت’خوشحال صنعت۔ مضبوط بہار‘کے لیے کیے جا رہے کاموں کا جائزہ لیا۔ محکمہ ٔصنعت کے سکریٹری کندن کمار نے پریزنٹیشن کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے سامنے’خوشحال صنعت ۔ مضبوط بہار‘ سے متعلق مختلف نکات پر تفصیلی جانکاری دی۔ محکمہ اطلاعات و ٹیکنالوجی کے سکریٹری ابھے کمار سنگھ اور محکمۂ گناصنعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے۔ سینتھل کمار نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے اس منصوبے کے نفاذ کے لیے کیے جا رہے اقدامات سے آگاہ کیا۔محکمۂ گناصنعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے۔ سینتھل کمار نے بتایا کہ گوپال گنج ضلع کی ساساموسا چینی مل کو جلد ہی شروع کیا جائے گا۔
جائزہ کے دوران وزیرِ اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ ریاست میں جو بھی چینی ملیں بند ہیں، انہیں فوری طور پر دوبارہ شروع کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مغربی چمپارن ضلع کی چنپٹیا، مشرقی چمپارن ضلع کی باراچکیا اور موتیہاری، گوپال گنج ضلع کی ساساموسا، سارن ضلع کی مڑھورا، مظفرپور ضلع کی موتی پور، سمستی پور ضلع کی سمستی پور اور دربھنگہ ضلع کی سکری اورریام چینی ملیں بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساساموسا چینی مل کو جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہدایت دی کہ سات نشچئے پارٹ۔3 کے تحت ' خوشحال صنعت ۔ مضبو ط بہار 'منصوبے کا نفاذ درست طریقے سے اور تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی بند چینی ملوں کے دوبارہ آغاز سے کسانوں کو بڑا فائدہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ریاست میں نئی چینی ملوں کے قیام کے لیے بھی موثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔ بہار کو ملک کی پانچ ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل کرنے کے لیے ایکشن پلان کے ساتھ مرحلہ وار طریقے سے کام کیا جائے۔
جائزہ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، ڈیولپمنٹ کمشنر میہر کمار سنگھ، محکمۂ ریونیو و لینڈ ریفارمز کے پرنسپل سکریٹری سی۔کے۔ انل، محکمۂ اطلاعات و ٹیکنالوجی کے سکریٹری ابھے کمار سنگھ، محکمۂ صنعت کے سکریٹری کندن کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ، کوآپریٹیو محکمہ کے سکریٹری دھرمندر سنگھ سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز