منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
تمام گرلز ہاسٹلز میں 24 گھنٹے خاتون وارڈن کی موجودگی لازمی ہوگی: سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

تمام گرلز ہاسٹلز میں 24 گھنٹے خاتون وارڈن کی موجودگی لازمی ہوگی: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•4 فروری، 2026 کو 06:29 PM•2 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 04 فروری (اے بی این) نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے بدھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ طالبات کی حفاظت کے پیش نظر ریاست کے تمام گرلز ہاسٹلز میں 24 گھنٹے خاتون وارڈن کی موجودگی لازمی ہوگی۔
مسٹر چودھری نے آج جاری اپنے بیان میں کہا کہ سماج کی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے لڑکیوں اور خواتین کا تعلیم یافتہ اور خود کفیل ہونا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار حکومت خواتین کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ خواتین کو اسکول، کالج، کام کی جگہ اور رہائشی مقامات پر محفوظ ماحول ملنا چاہیے۔ خواتین کو مساوی مواقع اور احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کے حق میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے، اس کے لیے محکمہ داخلہ کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ریاست بھر میں چل رہے گرلز ہاسٹلز اور لاج کے لیے نئے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر گرلز ہاسٹل اور لاج کا رجسٹریشن لازمی ہوگا۔ ہر تھانے میں موجود تمام ہاسٹلز کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا، تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر جانکاری مل جا سکے۔ اس کی ذمہ داری خواتین ہیلپ ڈیسک کو سونپی گئی ہے۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ تمام ہاسٹلز میں 24 گھنٹے خاتون وارڈن کی موجودگی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ وارڈن، گارڈ، باورچی اور صفائی کارکن سمیت تمام ملازمین کی پولیس تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے لیے ہاسٹل کے مرکزی دروازے، راہداریوں، کھانے کے مقامات اور پورے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جن کی ریکارڈنگ کم از کم 30 دن تک محفوظ رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاسٹلز میں مناسب روشنی، بہتر صفائی کا انتظام، مضبوط دروازے اور تالے، اور کھڑکیوں میں لوہے کی جالیاں ہونا لازمی ہوگا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاسٹل میں آنے والے ہر شخص کا نام اور موبائل نمبر، آدھار نمبر کے ساتھ وزیٹر رجسٹر میں درج کیا جائے گا۔ رہائشی کمروں کے حصے میں مردوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ رات کے وقت طالبات اور اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے بایومیٹرک سسٹم لگانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہاسٹلز میں مقامی تھانے، خواتین ہیلپ ڈیسک، ابھیہ بریگیڈ اور 112 نمبر سے متعلق معلوماتی پوسٹر آویزاں کیے جائیں گے۔ طالبات کو 112 انڈیا ایپ کے سکیورٹی فیچرز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ پولیس، خواتین ہیلپ ڈیسک اور ابھیہ بریگیڈ مل کر ہاسٹلز کی باقاعدہ جانچ کریں گے۔ کسی بھی مشتبہ یا مجرمانہ سرگرمی کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ان تمام ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•2 ویوز