منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بنکروں کی حالت بد سے بدتر ‘بنکر کمیشن بنانے کا مطالبہ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بنکروں کی حالت بد سے بدتر ‘بنکر کمیشن بنانے کا مطالبہ

Awaz E Bihar•11 جنوری، 2026 کو 06:47 PM•1 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ:(اے بی این ) امارتِ اہلِ انصار (الہند)، پٹنہ نے ریاستِ بہار میں بُنکروں کی دن بہ دن بگڑتی معاشی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ بہار کو ایک مطالباتی مکتوب ارسال کیا ہے۔ مکتوب میں بُنکر برادری کی موجودہ ناگفتہ بہ صورتِ حال کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔امارتِ اہلِ انصار کے ذمہ داران نے مکتوب میں کہا ہے کہ اس وقت ریاست کے بُنکر انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ روزگار کے مواقع محدود ہونے کے باعث بڑی تعداد میں بُنکر اپنا روایتی پیشہ ترک کر کے مزدوری کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی معاشی حالت متاثر ہو رہی ہے بلکہ صدیوں پرانی ہنڈی کرافٹ اور دستکاری کی روایت بھی زوال کا شکار ہو رہی ہے۔مکتوب میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بُنکروں کی حقیقی صورتِ حال کا جائزہ لینے اور ان کے مسائل کے مستقل حل کے لیے بُنکر کمیشن کی تشکیل عمل میں لائی جائے، تاکہ زمینی حقائق کی بنیاد پر ٹھوس پالیسی تیار کی جا سکے۔امارتِ اہلِ انصار نے تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بُنکروں کے فروغ کے لیے 1948ء میں بہار ریاست ہتھ کرگھا بُنکر سہیوگ سنگھ لمیٹڈ، پٹنہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ بعد ازاں 1960ء کی دہائی میں راجندر نگر، پٹنہ میں Bihar State Handloom Weavers Co-operative Union Ltd. کو 99 برس کی لیز پر ریاستی حکومت کی جانب سے زمین فراہم کی گئی تھی۔ مزید یہ کہ 1986ء میں اُس وقت کے وزیرِ اعلیٰ مرحوم بندیوں دوبے نے بُنکروں کے فروغ کے لیے ہینڈلوم سیکٹر کو تقویت دینے کے اعلانات کیے تھے، تاہم وقت کے ساتھ یہ ادارے اور اسکیمیں زوال کا شکار ہو گئیں۔مکتوب میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ اگر بروقت سرکاری مداخلت نہ کی گئی تو بہار کی ہینڈلوم صنعت مکمل طور پر تباہ ہو سکتی ہے، جس کا براہِ راست اثر لاکھوں بُنکر خاندانوں کے روزگار پر پڑے گا۔امارتِ اہلِ انصار نے وزیرِ صنعت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ بُنکر برادری کے مفادات کے تحفظ، روزگار کی بحالی اور ہینڈلوم صنعت کے احیاء کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے اس کے علاوہامارتِ اہلِ انصار (الہند)، پٹنہ نے بہار میں ہینڈلوم اور بُنکر صنعت کے فروغ میں وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے اہم اور تاریخی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتیش حکومت نے بُنکروں کی معاشی حالت بہتر بنانے اور اس صنعت کو سہارا دینے کے لیے کئی ٹھوس اور قابلِ ذکر اقدامات کیے ہیں۔امارتِ اہلِ انصار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال 2005ء میں وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے بُنکروں کے مفاد میں پہلا بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تقریباً 15 ہزار بُنکروں سے متعلق بقایاجات (قرض/واجبات) کو معاف کر دیا، جس سے بُنکر برادری کو بڑی راحت ملی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھاگلپور ہینڈلوم مل کے سابقہ بقایاجات پر مشتمل بجلی بل بھی معاف کیے گئے، جس سے ہینڈلوم اداروں پر مالی دباؤ میں نمایاں کمی آئی۔ اسی طرح اسٹیٹ ہینڈلوم کارپوریشن کو اعلیٰ (Apex) ادارہ قرار دیا گیا، جس کے ذریعے سرکاری سطح پر خریداری کے احکامات جاری کیے گئے، تاکہ بُنکروں کی تیار کردہ مصنوعات کو یقینی بازار میسر آ سکے۔امارتِ اہلِ انصار کے مطابق بُنکر صنعت کے فروغ کے لیے حکومتِ بہار کی جانب سے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری اسپتالوں میں ہینڈلوم مصنوعات کے استعمال کو لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس سے مقامی بُنکروں کو فائدہ پہنچا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بُنکروں کی ضروریات کے مطابق قرض (لون) کی سہولتیں فراہم کی گئیں اور ساتھ ہی ورکنگ کیپیٹل کا انتظام کیا گیا، تاکہ کاروبار کو وسعت دی جا سکے۔ بڑے پیمانے پر ہینڈلوم بُنکروں کو کچا مال (را میٹریل) بھی تقسیم کیا گیا۔خصوصی طور پر خواتین کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ خواتین کو ہینڈلوم صنعت سے جوڑنے کے اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں خواتین کو معاشی خود مختاری ملی اور صنفی مساوات کو تقویت حاصل ہوئی۔ آج ہینڈلوم کوآپریٹو سوسائٹیوں میں خواتین کی نمایاں شراکت اور قیادت دیکھی جا سکتی ہے۔امارتِ اہلِ انصار کے صدر مولانا شاہد انصاری نے کہا کہ نتیش کمار کے یہ اقدامات نہ صرف بُنکر برادری کے لیے امید کی کرن ہیں بلکہ بہار کی روایتی ہینڈلوم صنعت کے تحفظ اور فروغ میں بھی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان اسکیموں کو مزید وسعت دے کر بُنکروں کو مستقل بنیادوں پر معاشی استحکام فراہم کیا جائے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز