منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار کو 14 کے بعد مل سکتا ہے نیا وزیراعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار کو 14 کے بعد مل سکتا ہے نیا وزیراعلیٰ

Awaz E Bihar•2 اپریل، 2026 کو 05:16 PM•20 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ :(اے بی این ) وزیر اعلی نتیش کمار 10 اپریل کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ 9 اپریل کو دہلی پہنچیں گے۔ انہیں راجیہ سبھا کے چیئرمین کے چیمبرمیں حلف دلایا جائے گا۔ اس کے بعد وہ پٹنہ واپس جائیں گے اور وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔ اس صورتحال میں بہار میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کا عمل 14 اپریل کو ’خرماس‘ ختم ہونے کے بعد شروع ہوگا۔واضح رہے کہ نتیش کمار نے حال ہی میں قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ تقریباً 20 سال تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے نتیش 2006 سے لگاتار قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) رہے۔ ان کے استعفیٰ نے ریاست کی سیاست میں کھلبلی مچادی تھی۔ اس کے بعد سے ہی بہار میں نئی ​​حکومت کب بنے گی اور وہ کب وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے، اس بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھیں۔قواعد کے مطابق اگر کوئی شخص راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوتا ہے تو اسے 14 دنوں کے اندراسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو اس کی راجیہ سبھا کی رکنیت ختم ہو سکتی ہے۔ نتیش کے اگلے قدم کو لے کر ابھی بھی قیاس آرائیاں ختم نہیں ہوئی ہیں۔ مگر اس دوران جو خبریں سامنے آئی ہیں ان کے مطابق نتیش راجیہ سبھا کا حلف لینے کے بعد وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بہار میں ’خرماس‘ کے بعد نئی حکومت بن سکتی ہے لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ نتیش کمار کی جگہ بہار کا اگلا وزیر اعلی کون بنے گا؟
اس سوال کے جواب میں جے ڈی یو لیڈروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ بہار میں نتیش کی پسند کا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے، جو نتیش کی وراثت کو آگے بڑھا سکے، ان کے سیاسی انداز کو بھی برقرار رکھے جو ان کے بیٹے نشانک کو بھی ساتھ لے کر چلے۔ اس کے علاوہ کابینہ کے فارمولے میں بھی تبدیلی کا قوی امکان ہے۔ نتیش نے پہلی بار 2005 میں بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا اور تب سے وہ کئی بار اس عہدے پر رہ چکے ہیں۔
حالانکہ اس دوران یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مجوزہ ’سمردھی یاترا‘ کے دوران نتیش کئی پلیٹ فارموں سے لگاتار بی جے پی لیڈرسمراٹ چودھری کو اپنا جانشین بتارہے تھے۔ وہ انہیں عوام کے سامنے پیش کر رہے تھے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے بعد بھی نتیش نے سمراٹ چودھری سے اقتبال کروایا تھا۔ بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا یہ سوال بڑا اہم ہے کیونکہ اس میں نتیش کی پسند اور بی جے پی کی حکمت عملی دونوں کا امتحان ہوگا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

بہار میں 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار
بہار

بہار میں 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•9 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•8 ویوز