منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ماحولیاتی تحفظ : اورنگ آباد میں پلاسٹک کچرے سے اینٹ اور ٹائلز کی تیاری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ماحولیاتی تحفظ : اورنگ آباد میں پلاسٹک کچرے سے اینٹ اور ٹائلز کی تیاری

Awaz E Bihar•24 فروری، 2026 کو 08:10 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 24 فروری (اے بی این) پلاسٹک کچرے سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لوہیا سوچھ بہار ابھیان کے تحت، دیہی ترقیات محکمہ کے زیر اہتمام اورنگ آباد میں پلاسٹک فضلہ مینجمنٹ کی ایک منفرد پہل کی جا رہی ہے۔ اس پہل کے تحت لوہیا سوچھ بہار ابھیان کے تحت قائم پلاسٹک فضلہ مینجمنٹ یونٹس (پی ڈبلیو ایم یو) پر جمع شدہ پلاسٹک کچرے کو نجی ادارے کے تعاون سے ری سائیکل کر کے پلاسٹک کی اینٹیں اور ٹائلز تیار کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام سے ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور مقامی صنعت کاری کو فروغ مل رہا ہے۔
پلاسٹک کچرا ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی صحت پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔ لوہیا سوچھ بہار ابھیان کے تحت اورنگ آباد ضلع میں اورنگ آباد، داود نگر اور نوین نگر بلاکوں میں پلاسٹک فضلہ مینجمنٹ یونٹس (پی ڈبلیو ایم یو) فعال ہیں۔ یہاں گرام پنچایتوں سے لوہیا سوچھ بہار ابھیان کے تحت گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے دوران جمع کیا گیا پلاسٹک کچرا لایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں سے جمع شدہ پلاسٹک فضلہ اور مقامی کباڑیوں سے حاصل ہونے والا پلاسٹک کچرا بھی یہاں پہنچتا ہے۔ یہاں پلاسٹک کچرے کو مختلف زمروں میں الگ الگ چھانٹا جاتا ہے اور ڈسٹ ریموور، شریڈر اور بیلر مشینوں کے ذریعے اس کی قدر میں اضافہ کیا جاتا ہے۔
لوہیا سوچھ بہار ابھیان کی بلاک پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور ساوتری رینیوایبل انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت، ساوتری رینیوایبل انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے پلاسٹک فضلہ مینجمنٹ یونٹس پر پراسیس کیے گئے سنگل یوز اور ملٹی لیئر پلاسٹک فضلہ کو ری سائیکلنگ کے ذریعے پلاسٹک ٹائلز اور اینٹوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اورنگ آباد، داود نگر اور نوین نگر بلاکوںمیں واقع فضلہ مینجمنٹ یونٹس پر پلاسٹک فضلہ کو الگ الگ چھانٹا جاتا ہے۔ سنگل یوز پلاسٹک اور ملٹی لیئر پلاسٹک کو صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے، پھر ان کٹے ہوئے ٹکڑوں سے پاوڈر تیار کیا جاتا ہے۔ اس پاوڈر کو گرم کرنے کے بعد اس میں 60:40 کے تناسب سے ریت ملائی جاتی ہے۔ اس مکمل مکسچر کو سانچوں میں ڈال کر ضرورت کے مطابق پلاسٹک کی اینٹ یا ٹائلز تیار کی جاتی ہے۔
ساوتری رینیوایبل انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او اور بانی اتل کمار نے بتایا کہ وہ سنگل یوز پلاسٹک اور ملٹی لیئر پلاسٹک سے بلاکس تیار کرتے ہیں، جبکہ سخت پلاسٹک کو آگے ری سائیکلرز کو فروخت کر دیتے ہیں، تاکہ پلاسٹک فضلہ مکمل طور پر ری سائیکل ہو سکے۔
ضلع کوآرڈینیٹر، لوہیا سوچھ بہار ابھیان، اورنگ آباد اجیت شرن نے بتایا کہ گرام پنچایتوں سے جمع کیے گئے پلاسٹک فضلے کو پلاسٹک فضلہ مینجمنٹ یونٹ پر صاف کر کے، چھانٹنے کے بعد کترن اور سلیب میں تبدیل کیا جاتا ہے، جسے ساوتری رینیوایبل انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ خریدتی ہے اور اس سے پلاسٹک ٹائلز کی تیاری شروع کی گئی ہے۔ اس سے نجی صنعت کاری کو فروغ ملا ہے، روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور صفائی و ماحولیاتی تحفظ کو تقویت ملی ہے۔ پلاسٹک کچرے کو ری سائیکل کر کے پیور بلاک اور اینٹیں بنانے سے پلاسٹک کچرے کے بڑھتے ہوئے انبار سے بھی نجات ملی ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•3 ویوز