بہار میں 80 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگوں کو گھر پر ہی زمین اور فلیٹ کی رجسٹری کی سہولت ملے گی: نتیش کمار
Awaz E Bihar••0 ویوز•3 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 03 جنوری (اے بی این) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سات نشچئے پارٹ۔3 کے تحت سب کا سمان۔زندگی آسان مقصد کے تحت 80 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو گھر پر ہی زمین اور فلیٹ کی رجسٹری کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بہار میں بزرگوں کو گھر پر ہی زمین اور فلیٹ کی رجسٹری کی سہولت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔مسٹر کمار نے ایکس پر لکھا،20 نومبر 2025 کو ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ہم لوگوں نے ریاست کو ملک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں شامل کرنے کے لیے سات نشچئے۔3 کے پروگراموں کو نافذ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات نشچئے۔3 کے ساتویں نشچئے 'سب کا سمان۔زندگی آسان کا بنیادی مقصد ریاست کے تمام شہریوں کی روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کو کم کر کے ان کی زندگی کو مزید آسان بنانا ہے۔ اس کو لے کر حکومت مسلسل اہم فیصلے کر رہی ہے۔ مسٹرکمار نے کہا کہ کئی بار یہ دیکھا گیا ہے کہ ریاست کے بزرگ شہری، جن کی عمر 80 سال یا اس سے زیادہ ہے، انہیں زمینفلیٹ کی رجسٹری سے متعلق کاموں کی انجام دہی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں 80 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے زمینفلیٹ کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ مسٹرکمار نے بتایا کہ اب ریاست کے وہ بزرگ شہری، جن کی عمر 80 سال یا اس سے زیادہ ہے اور وہ زمینفلیٹ کی رجسٹری کرانا چاہتے ہیں، تو ضرورت پڑنے پر انہیں گھر پر ہی زمین کے رجسٹریشن سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میںانسداد منشیات، ایکسائزاور رجسٹریشن محکمہ کی جانب سے موبائل رجسٹریشن یونٹ کے ذریعے دستاویزات کا مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ درخواست گزار اس کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے زمینفلیٹ کی رجسٹری کا عمل سات کام کے دنوں کے اندر یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے کہا کہ عموماً یہ دیکھا جاتا ہے کہ زمین خریدنے کے خواہشمند افراد کو متعلقہ زمین کے بارے میں تازہ معلومات دستیاب نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے زمین کی رجسٹری سے قبل زمین کے بارے میں تازہ معلومات خریدارفروخت کنندہ کو فراہم کرنے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انتظام کے تحت درخواست گزاروں کی درخواست پر،رجسٹریشن محکمہ کی جانب سے سرکل دفتر سے زمین کی تازہ صورتحال کی معلومات حاصل کر کے خریدار کو فراہم کر دی جائے گی۔ اس سے درخواست گزاروں کو کافی سہولت ہوگی اور انہیں زمین کے بارے میں درست معلومات دستیاب ہو سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان انتظامات کو یکم اپریل 2026 سے نافذ کرنے کی ہدایت متعلقہ محکموں کے افسران کو دے دی گئی ہے۔مسٹر کمار نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ یہ پہل ریاست کے 80 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی اور ان کی روزمرہ زندگی مزید آسان ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی زمین کے بارے میں تازہ اور درست معلومات فراہم کرنے کے انتظام سے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔