منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
عقیدت مندوں کی سہولتوں کا خاص خیال رکھنا ضروری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

عقیدت مندوں کی سہولتوں کا خاص خیال رکھنا ضروری

Awaz E Bihar•14 فروری، 2026 کو 07:14 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 14 فروری (اے بی این): وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سنیچر کونوادہ ضلع کے نادری گنج سرکل کے متنازع گاؤں کے قریب واقع گنگا جی راج گرہ آبی ذخیرہ کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ اسے منظم، صاف ستھرا اور ماحول دوست بنا کر رکھا جائے۔
وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے آبی ذخیرہ کے احاطے کا دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ گنگا جی آبی سپلائی یوجنا کو بہتر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ان کی ہدایت پر حفاظتی نقطہ نظر سے اس آبی ذخیرہ کے چاروں طرف لوہے کی جالی لگائی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گنگا جی آبی سپلائی یوجنا کے تحت گیا جی، بودھ گیا، نوادہ اور راجگیرمیں لوگوں کو گنگا جی کا پانی صاف پینے کے پانی کے طور پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ لوگوں کو مسلسل صاف پانی فراہم کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔ آبی ذخیرے کے احاطے کو منظم، صاف ستھرا اور ماحول دوست بنا کر رکھا جائے۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے نالندہ ضلع کے راجگیر میں واقع گردھ کوٹ بھون کا معائنہ کیا اور وہاں کی انتظامی صورتحال کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے گردھ کوٹ بھون سے ہوتے ہوئے نئے روپ وے کا جائزہ لیا اور وہاں سیاحتی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ تمام انتظامات کو بہتر طریقے سے چلایا جائے تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے راجگیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میںملماس میلہ2026 کی تیاریوں سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ کندن کمار نے وزیر اعلیٰ کو ملماس میلہ2026 کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملماس میلہ2026 کی تیاری بہتر انداز میں کی جائے۔ یہاں بڑی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں، اس لیے اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملماس میلہ پورے ایک ماہ تک منعقد ہوتا ہے، اس لیے یہاں آنے والے عقیدت مندوں کی سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائش، پینے کے پانی، صفائی ستھرائی سمیت بنیادی سہولتوں اور سیکورٹی کا مکمل انتظام رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے ساتھ ساتھ گھاٹوں کی صفائی کا بھی بہتر انتظام ہونا چاہیے۔ملماس میلہ میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں، اس لیے لوگوں کی آمد و رفت میں کسی طرح کی دشواری نہ ہو، اس کے لیے راجگیر آنے والے تمام راستوں کو درست حالت میں رکھا جائے۔ اس بار بھی بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کا امکان ہے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے ان کی رہائش، طبی سہولت، سیکورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات کو مضبوط رکھا جائے۔ تربیت یافتہ پولیس فورس کی تعیناتی میلہ احاطے میں یقینی بنائی جائے تاکہ حالات قابو میں رہیں اور لوگ خود کو محفوظ محسوس کریں۔
معائنہ کے دوران دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار، رکن پارلیمنٹ کوشلیندر کمار، رکن اسمبلی کرشن مراری شرن عرف پریم مکھیا، رکن اسمبلی کوشل کشور سمیت دیگر عوامی نمائندے، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری دیپک کمار، چیف سیکریٹری پرتیہ امرت، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اروند کمار چودھری، محکمہ آبی وسائل کے پرنسپل سیکریٹری سنتوش کمار مل، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری انوپم کمار، کمار روی، ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ، وزیر اعلیٰ کے خصوصی ایگزیکٹیو افسر گوپال سنگھ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر انیمیش پراشر، پٹنہ رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل جتیندر رانا، مگدھ رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل کشترنیل سنگھ، نالندہ ضلع کے ضلع مجسٹریٹ کندن کمار، نوادہ ضلع کے ضلع مجسٹریٹ روی پرکاش، نالندہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھارت سونی اور نوادہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینو دھیمان سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز