منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نتیش کی دور اندیش پالیسیوں سے دبئی میں بہار کی مصنوعات کو ملے گی عالمی شناخت: انجم آرا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نتیش کی دور اندیش پالیسیوں سے دبئی میں بہار کی مصنوعات کو ملے گی عالمی شناخت: انجم آرا

Awaz E Bihar•3 جنوری، 2026 کو 07:12 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 3 جنوری (اے بی این) جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی ریاستی ترجمان انجم آرا نے سنیچر کوکہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی دور اندیش پالیسیوں کی بدولت دبئی میں منعقد ہونے والے گلف فوڈ فیسٹیول میں بہار کے جی آئی ٹیگ یافتہ مصنوعات اپنی منفرد شناخت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
محترمہ انجم آرا نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مسٹر کمار کی کوششوں سے بہار کی خوشحال زرعی پیداوار، روایتی غذائی مصنوعات اور ثقافتی وراثت کو اب عالمی سطح پر نئی پہچان مل رہی ہے۔ یہ بہار کے کسانوں، کاریگروں اور روایتی صنعت کاروں کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔
جے ڈی یو کی ترجمان نے بتایا کہ اس بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول میں سلاؤ کا کھاجا، متھلا کا مکھانا، بھاگلپور کا کترنی چاول اور مرچا دھان کی نمائش کی جائے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ مٹھائیوں کے زمرے میں بہار سے صرف سلاؤکے کھاجا کو ہی جی آئی ٹیگ حاصل ہے، اسی وجہ سے اسے خصوصی طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بہار کی روایتی مصنوعات اب معیار اور شناخت کے عالمی پیمانوں پر پوری اتر رہی ہیں۔ محترمہ انجم آرا نے کہا کہ زرعی اور عمل شدہ غذائی مصنوعات ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد اس پروگرام کا مقصد جی آئی ٹیگ یافتہ مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا اور بین الاقوامی بازار میں ان کی مانگ کو مضبوط کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف بہار کی مصنوعات کو نئی منڈیاں حاصل ہوں گی بلکہ اس کا براہ راست فائدہ ریاست کے کسانوں، کاریگروں اور چھوٹے پروڈیوسرز تک پہنچے گا۔
جے ڈی یو کی ترجمان نے کہا کہ یہ پہل بہار کی ثقافتی شناخت کو عالمی سطح پر مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ شاہی لیچی، زردالو آم، کترنی، مرچا چاول، متھلا مکھانا، سلاؤ کا کھاجا، مگہی پان، بھاگلپور سلک، مدھوبنی پینٹنگ، سجنی کڑھائی، سکّی اور منجوشا فن نیز کھٹوا فن جیسے جی آئی ٹیگ یافتہ مصنوعات پہلے ہی بہار کی منفرد شناخت بن چکے ہیں۔ ان مصنوعات کے باعث نہ صرف بازار کی قدر میں اضافہ ہوا ہے بلکہ روایتی ہنر کو بھی وقار اور پائیداری حاصل ہوئی ہے۔
جے ڈی یو کی رہنما نے کہا کہ ریاست میں وزیر اعلیٰ مسٹر کمار کی حکومت اور مرکزی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے بہار کی مصنوعات کو عالمی پلیٹ فارم پر مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ کامیابی بہار کے خود کفیل مستقبل کی سمت ایک مضبوط قدم ہے، جہاں کسان اور کاریگر عالمی منڈی کا حصہ بن کر خوشحالی کی جانب گامزن ہوں گے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•27 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز