منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نتیش کمار کا قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نتیش کمار کا قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ

Awaz E Bihar•30 مارچ، 2026 کو 07:12 PM•9 ویوز•3 منٹ پڑھیں

وزیر اعلیٰ نتیش کمار راجیہ سبھا رکن کے طور پر منتخب ہونے کے بعد پیر (30 مارچ) کو قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جے ڈی یو لیڈر اور بہار کے وزیر وجے کمار چودھری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو چکے ہیں، اس لیے استعفیٰ ضروری تھا۔ نتیش کمار کی جانب سے جے ڈی یو ایم ایل سی سنجے گاندھی نے بہار قانون ساز کونسل کے چیئر مین کو استعفیٰ سونپ دیا ہے۔
نتیش کمار کے اس قدم کے ساتھ ہی بہار میں اقتدار کی تبدیلی کا امکان ہے۔ حالانکہ ان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ نتیش کمار 2006 سے مسلسل قانون ساز کونسل کے رکن تھے، وہ رواں ماہ 16 مارچ کو راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو گئے تھے۔ جے ڈی یو کے سربراہ ان لیڈران میں شامل ہیں جو چاروں ایوانوں کے رکن بنے ہیں۔ نتیش کمار نے راجیہ سبھا انتخاب لڑنے کے دوران کہا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ راجیہ سبھا رکن کے طور پر منتخب ہوں، اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ نتیش کمار 1985 میں ہرنوت اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کر اسمبلی پہنچے تھے۔ اس کے بعد 1989 میں وہ نویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 2006 سے مسلسل قانون ساز کونسل کے رکن تھے۔ اب پہلی بار راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر وہ اپنی نئی پاری کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ 10 اپریل کو وہ راجیہ سبھا کی رکنیت حاصل کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار مرکز میں وزیر ریلوے اور وزیر زراعت جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے، انہوں نے اپنی مدت کار میں ریلوے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کیں۔ 2005 سے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ریاست کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے ’سُشاسن بابو‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی، کئی ایسے منصوبے متعارف کرائے جن کا ذکر پورے ملک میں ہوا۔ شراب بندی، سائیکل منصوبہ اور پنچایتی راج میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن جیسے فیصلے نتیشن کمار نے لیے۔
مسٹر چودھری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی لیڈر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو جاتا ہے تو ایک مقررہ مدت کے اندر اسے اسمبلی یا قانون ساز کونسل کی اپنی موجودہ رکنیت سے استعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک آئینی تقاضا ہے اور وزیر اعلیٰ اس ذمہ داری کو پورا کر رہے ہیں۔پارلیمانی امور کے وزیر نے مسٹر کمار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفے سے متعلق کوئی بھی قدم مکمل طور پر آئینی دفعات کے مطابق ہی اٹھایا جائے گا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

بہار میں 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار
بہار

بہار میں 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•9 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•8 ویوز