منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ریاستی حکومت پورے بہار میں زمین سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے پرعزم: وجے سنہا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ریاستی حکومت پورے بہار میں زمین سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے پرعزم: وجے سنہا

Awaz E Bihar•12 فروری، 2026 کو 07:46 PM•2 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 12 فروری (اے بی این) نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے جمعرات کو کہا کہ ریاستی حکومت پورے بہار میں زمین سے جڑے تنازعات کے حل کے لیے پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایسے تنازعات وراثت میں نہ ملیں۔
مسٹر سنہا نے ریاستی اسمبلی میں آج جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے منجیت کمار سنگھ کے ایک مختصر نوٹس والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پوری حساسیت کے ساتھ بہار کو زمینی تنازعات سے پاک کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور ان کوششوں کا اثر اب نظر بھی آنے لگا ہے۔ انہوں نے اسے اجتماعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقل حل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ داخل خارج (میوٹیشن) کے معاملات میں عملی مشکلات تب آتی ہیں، جب زمین کے دستاویزات میں کھاتہ اور کھسرہ نمبر جیسی تفصیلات درج نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے تصفیہ کے لیے 29 اکتوبر 2024 اور 4 مارچ 2025 کو تمام بندوبست افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ بہار خصوصی سروے اور بندوبست پروگرام کے تحت ریونیو گاؤوں میں غیر سروے شدہ زمین کے زمروں کا خصوصی سروے کرائیں۔ اس عمل کی تکمیل کے بعد تمام حلقوں کے غیر سروے شدہ گاؤوں میں بھی خصوصی سروے اور بندوبست کا کام مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر سروے شدہ زمین کی ملکیت اور حقوق سے متعلق کارروائی ایڈوکیٹ جنرل کے مشورے کے مطابق جاری ہے۔
ایم ایل اے مسٹر سنگھ نے ضمنی سوال کے ذریعے کہا کہ بہار میں تقریباً 18.4 لاکھ ہیکٹئر زمین غیر سروے شدہ ہے، جو ریاست کے کل رقبے کا تقریباً 20 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سروے اور بندوبست کا عمل جاری ہے اور اس میں تین سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے، اس لیے حکومت کو ایک واضح وقت کی حد طے کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سروے نہ ہونے سے کئی تنازعات پیدا ہوئے ہیں اور کسانوں کو فصلوں کے نقصان اور زمینی ریکارڈ سے متعلق کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیر سنہا نے ایم ایل اے سنگھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سروے کا کام سال 2012 میں شروع ہوا تھا، 2015 میں اس کا جائزہ لیا گیا اور 2019 میں اس میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ حکومت نے اب سروے کو دو سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سروے نہ ہونے کی وجہ سے کئی چھوٹے اور پسماندہ کسان سرکاری گرانٹ سے محروم ہیں اور زمین کی خرید و فروخت میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ بھومی سدھار جن کلیان سمواد کے دوران موصول ہونے والی 46 لاکھ درخواستوں میں سے تقریباً 40 لاکھ درخواستیں ریکارڈ کی درستگی سے متعلق ہیں اور حکومت نے ان کے فوری تصفیہ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے جڑے معاملات کے حل سے زمین سے متعلق کئی مسائل حل ہوں گے اور اس سے چھوٹے و پسماندہ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن زمینوں پر کوئی تنازع نہیں ہے اور جن کی ملکیت نسلوں سے چلی آ رہی ہے، وہاں حکومت کارروائی پر غور کر سکتی ہے، جبکہ متنازعہ زمینوں کا تصفیہ ریونیو عدالتوں یا مجاز عدالتوں کے ذریعے کیا جائے گا۔مسٹر سنہا نے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ بہار کو زمینی تنازعات سے پاک کیا جائے گا اور مستقل حل کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ اجتماعی اور فیصلہ کن طور پر کام کر رہی ہے۔اس سے پہلے برولی کے ایم ایل اے سنگھ نے حکومت سے پوچھا تھا کہ کیا ستمبر 2024 میں پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بہار میں غیر سروے شدہ زمین کی خرید و فروخت پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارریہ، ارول، بانکا، بیگوسرائے، جموئی، جہان آباد، کٹیہار، کھگڑیا، کشن گنج، لکھی سرائے، مدھے پورہ، منگیر، نالندہ، مغربی چمپارن، پورنیہ، سہرسہ، شیخ پورہ، شیوہر، سیتامڑھی، سپول، چھپرا، سیوان اور گوپال گنج میں غیر سروے شدہ زمین کی خرید و فروخت ہونے کے باوجود داخل خارج نہیں کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو زرعی اسکیموں کا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز