منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سمراٹ چودھری نے شہید صوبیدار سنتوش کمار کی اہلیہ کو ایک ایکڑ زمین کے کاغذات سونپے
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سمراٹ چودھری نے شہید صوبیدار سنتوش کمار کی اہلیہ کو ایک ایکڑ زمین کے کاغذات سونپے

Awaz E Bihar•2 مارچ، 2026 کو 07:08 PM•1 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 02 مارچ (اے بی این): نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے گیا ضلع کے گروابلاک میں شہید صوبیدار سنتوش کمار کی اہلیہ مسزکنک کماری کو ایک ایکڑ بندوبست زمین کے کاغذات سونپ دیے۔
یہ زمین پریاسرکل کے موضع منجھیاواں، تھانہ نمبر 126، کھاتہ نمبر 331 اور کھسرا نمبر 2340 میں واقع ہے، جس کا رقبہ 1.00 ایکڑ ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پیرکو کہا کہ شہید صوبیدار سنتوش کمار نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی اعلیٰ ترین قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی دینے والوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہی سچی خراج عقیدت ہے۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ ان کے والد بھی فوجی تھے اور انہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے تین جنگیں لڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوجی خاندانوں کی قربانی اور ایثار کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار اور دہلی میں این ڈی اے کی حکومتیں شہید خاندانوں کے احترام اور تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سمراٹ چودھری نے حال ہی میں اموکھر میں واقع شہید صوبیدار سنتوش کمار کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر شہید کے اہل خانہ کو زمین دینے کا وعدہ کیا تھا، جسے آج پورا کر دیا گیا۔ صوبیدار سنتوش کمار فروری 2025 میں لیہہ۔لداخ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔
نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ریاستی حکومت شہداءکے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•6 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•6 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•6 ویوز