منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
وزیراعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران شیخ پورہ ضلع کو  206کروڑ روپے کی سوغات دی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

وزیراعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران شیخ پورہ ضلع کو 206کروڑ روپے کی سوغات دی

Awaz E Bihar•14 مارچ، 2026 کو 07:50 PM•1 ویوز•6 منٹ پڑھیں

پٹنہ 14مارچ (اے بی این ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمردھی یاترا کے دوران شیخ پورہ ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے ہائر سیکنڈری اسکول سروا(بربیگھا) میں پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ماڈل کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے شیخ پورہ ضلع کے تحت مٹوکھر دہ کمپلیکس کی ترقی، وشنودھام مندر کمپلیکس کے ڈیولپمنٹ کا کام، شیخ پورہ بلاک میں ایک دفترکی عمارت کی تعمیر کاکام ،، جکھراجستھان سے حسین آباد بائی پاس روڈ کو چوڑا اور مضبوط بنانے کاکام، آبپاشی ڈویژن شیخ پورہ کے تحت کیے جارہے کام ، چیوار بلاک میں بلاک آفس رہائشی احاطہ کی تعمیر کے کام وغیرہ کے بارے میں افسران سے دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں جاری منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے ہائر سیکنڈری اسکول سروا میں ایسٹرو/روبوٹکس/وی آر لیب،کھگول سائنس لیبارٹری ، ورچوئل ریئلٹی لیب کا ریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے لیب میں موجود طلباء سے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ طلباء نے اپنے تعلیمی مشاغل اور نئے تجربات کے بارے میں معلومات شیئر کیں ۔ وزیراعلیٰ نے طلباء سے کہا کہ وہ محنت سے پڑھیں، سائنسی اور تحقیقی کاموں میں دلچسپی لیں اور اپنے علم میں اضافہ کرتے رہیں۔ اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز رکھیں اور تندہی سے پڑھیں۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر شدہ پنچایت سرکاری بھون ، سرو ا کا ریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔ ساتھ ہی شیخ پورہ ضلع کے 8 نو تعمیر شدہ پنچایت سرکاربھون کا بھی ریمورٹ کے توسط سے نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح بھی کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر شدہ پنچایت سرکار بھون سروا کا معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنچایت سرکار بھون اچھی طرح سے تعمیر کیاگیاہے۔ اس کی تکمیل سے پنچایت کے لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سرکاری خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔ اسی احاطے سے، وزیر اعلیٰ نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تختیوں کی نقاب کشائی کر کے شیخ پورہ ضلع کے لیے 62 کروڑ روپے کی لاگت سے 196 منصوبوں کا افتتاح اور 144 کروڑ روپے کی لاگت کے 120 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھااور کام کی شرعات کی۔
اس کے بعد شیخ پورہ ضلع کے تاریخی پس منظر اور ترقیاتی کاموں کی عکاسی کرنے والا ایک اے آئی ویڈیو وزیر اعلیٰ کو دکھایا گیا۔
وزیراعلیٰ نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔اس دوارن سیلف ہیلپ گروپ کی جیویکا دیدیوں کے ذریعہ زندگی گزر بسر کا م سے منسلک مختلف سرگرمیوں اور مصنوعات کے بارے جانکاری دی۔ وہاں موجود جیویکادیدیوں نے وزیر اعلیٰ شکریہ ادا کیا ور کہا کہ آپ نے خواتین کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے۔ ہم سب جیویکا دیدیاں آپ کی مہربانیوں سے زندگی میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ سب اسی طرح کام کرتے رہیں اور آگے بڑھیں۔
وزیر اعلیٰ نے 3601 جیویکا سیلف ہیلپ گروپس کی دیدیوں کو 15 کروڑ 18 لاکھ روپے کاعلامتی چیک اور 1425 جیویکا سیلف ہیلپ گروپ کی دیدوں کو 34 کروڑ 87 لاکھ روپے کا علامتی چیک دیا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت، محکمہ صنعت اور دیگر محکموں کی جانب سے لگائے گئے ا سٹال کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو علامتی چیک بھی دیا۔
جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے منظور شدہ پرگتی یاترا کی اسکیموں پر عمل آوری میں تیزی لانے پر زور دیا۔ انہوں نے سات نشچے-2 کے تحت چلائی جارہی اسکیموں کو بہتر انداز میں نافذ کرنے کو کہا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ سات نشچے 3 کے تحت جن اسکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں پوری عزم اور حساسیت کے ساتھ شروع کریں اور مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے حصول کے لیے متعددا سکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ عوامی مفاد میں کیے گئے حکومت کے کام کو عام لوگوں تک پہنچائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے آئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکومت مختلف سہولیات فراہم کرکے ریاست میں صنعتیں لگانے اور خود روزگار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ بہار میں صنعتوں کے قیام کے لیے صنعت کاروں کو خصوصی اقتصادی پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے صنعت کاروں کو ریاست میں صنعتیں لگانے میں بہت مدد ملے گی۔ تمام اضلاع میں صنعتیں لگانے کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کا مقصد بہار میں صنعتوں کو مزید فروغ دینا، بہار کے نوجوانوں کو ہنر مند اور خود انحصار بنانا، انہیں روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل بنانے کے لیے اسٹارٹ اپ پالیسی بنائی گئی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ہماری ریاست کے نوجوان ہنر مند اور قابل ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ریاست کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنانے کے لیے "سات نشچے 3" پروگرام کو نافذ کیا ہے۔ سب کا سمان ا زندگی آسان کا بنیادی مقصد ریاست کے تمام شہریوں کی روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات کو کم کرکے ان کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔ ہم اس سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم ریاست کے تمام شہریوں کی سہولت کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم ان کی زندگیوں کو آسان اور زیادہ ترقی یافتہ بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ تمام افسران حساسیت کے ساتھ اسکیموں کو نافذ کریں ،تاکہ بہار ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں کی صف میں شامل ہوسکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•7 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•8 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•6 ویوز