وزیر اعلیٰ نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ-2026 کی فاتح ہندوستانی ٹیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویبھو سوریہ ونشی کو 50 لاکھ روپے کا چیک اور شال پیش کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا
Awaz E Bihar••0 ویوز•2 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 22 فروری:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع سنکلپ ہال میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ-2026 کی فاتح ہندوستانی ٹیم میں اپنی شاندار کارکردگی سے بہار کا سر فخر سے بلند کرنے والے مسٹر ویبھو سوریہ ونشی کو 50 لاکھ روپے کا چیک اور ایک شال پیش کرکے اعزاز سے نوازا۔وزیر اعلیٰ نے مسٹر ویبھو سوریہ ونشی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے کرکٹر مسٹر ویبھو سوریہ ونشی نے انڈر 19 ورلڈ کپ-2026 میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر وہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے نئی امید بن گئے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ مسٹر ویبھو سوریہ ونشی مستقبل میں ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک نیا ریکارڈ بنائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ اس طرح اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں اور ریاست اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔ ریاست میں جدید اور عالمی معیار کے کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔ حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ آگے بڑھتے رہیں، حکومت آپ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ یہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے کہ بہار کے بیٹے نے اپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر بین الاقوامی سطح پر مقام حاصل کیا ہے۔ آپ بہار کے بچوں کے لیے ایک تحریک ہیں، ہم آپ کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہیں۔اس موقع پر نائب وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری، آبی وسائل کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، وزیر کھیل محترمہ شریسی سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، محکمہ کھیل کے سکریٹری مسٹر مہندرکمار، بہار ریاستی کھیل اتھاریٹی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹررویندرشنکرن سمیت دیگر سینئر افسران، بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے مسٹر راکیش تیواری، کرکٹ کھلاڑی مسٹر ویبھو سوریہ ونشی کے والد مسٹر سنجیو سوریہ ونشی، بھائی مسٹر اجول اور آشیرواد سوریاونشی اور مسٹر ابھیجیت ڈیسوزا موجود تھے۔