وزیر اعلی نے شمع روشن کرکے بہار کینسر کانکلیو-2026 کا افتتاح کیا
Awaz E Bihar••0 ویوز•1 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 21 فروری:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج بدھ مارگ پر واقع تاج ہوٹل میں بہار کینسر کانکلیو-2026 کا شمع روشن کرکےافتتاح کیا۔ منتظمین نے وزیر اعلیٰ کو مومینٹو اور گلدستہ پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔ یہ کینسر کانکلیو 21 اور 22 فروری کو منعقد کیا گیا ہے جس میں پورےملک سے نامور ڈاکٹراور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ بہار کینسر کانکلیو-2026 میں، کینسر کی تشخیص، علاج اور مریضوں کے لیے جدید خدمات کے بارے میں بحث کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کے ذریعے بہار میں کینسر کے بارے میں بھی لوگوں کو بیدار کیا جائے گا۔اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم، ایس ایس پی مسٹر کارتیکیہ کے شرما، ڈاکٹر احمد عبد الحی، ڈاکٹر ابھیشیک آنند اور دیگر ڈاکٹر اور سینئر افسران موجود تھے۔