منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
رسول اللہ نے محض 23سالہ زندگی میں فرد،معاشرہ وریاست سب کو بدل دیا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

رسول اللہ نے محض 23سالہ زندگی میں فرد،معاشرہ وریاست سب کو بدل دیا

Awaz E Bihar•18 جنوری، 2026 کو 06:19 PM•0 ویوز•6 منٹ پڑھیں

پٹنہ۔:(اے بی این ) پٹنہ میڈیکل کالج کی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام روایت کو برقرار رکھتے ہوئے2022 بیچ کے طلباء کے ذریعہ75 واں جلسہ سیر ت النبیﷺ کا انعقادآجنیو لیکچر تھئیٹر ہال۔میں بہار اسٹیٹ الیکٹرسیٹی ریگولیٹری کمیشن کے چیرمین عام سبحانی کی صدارت میں انعقاد کیا گیا ۔اپنے صدارتی خطبہ میں عامر سبحانی نے کہا ہر مذہب کے رہنماؤں کی سیرت و کردار، ان کے عقائد اور پیغامات کا مطالعہ محض ایک علمی مشغلہ نہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی اور انسانی قدروں کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ دنیا کے تمام مذاہب اپنے ماننے والوں کو اخلاقِ حسنہ، امن، محبت، عدل، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ اگرچہ عقائد اور عبادات کے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں، مگر مذہبی رہنماؤں کی تعلیمات میں بہت سی باتیں ایسی ہیں جو قدرِ مشترک کی حیثیت رکھتی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مشترکہ اقدار کو نمایاں کرنے کے لیے مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی زندگی، افکار اور تعلیمات کو کھلے دل اور غیر جانبدارانہ سوچ کے ساتھ پڑھا اور سمجھا جائے۔ اس عمل سے نہ صرف ایک دوسرے کے بارے میں پائے جانے والے غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں بلکہ احترامِ باہمی اور برداشت کا جذبہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔اسی مقصد کے تحت معاشرے میں ایسی فکری، تعلیمی اور مکالماتی محفلوں کا انعقاد ہونا چاہیے جہاں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے افکار و پیغامات کو سنا اور سمجھا جائے۔ اس طرح کی نشستیں سماج میں نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں اور باہمی بھائی چارے، قومی یکجہتی اور امن و آشتی کے ماحول کو فروغ دے سکتی ہیں۔ جب ہم ایک دوسرے کے عقائد کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو دراصل ہم انسانیت کو سمجھنے کے قریب تر ہو جاتے ہیں، اور یہی ہر مذہب کی اصل روح ہے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے امیرحلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ سارے انسانوں کے لیے نبی اور رسول بن کر آئے۔مسلمانوں کی طرح عام لوگوں کے لیے بھی آپ ﷺ کی زندگی اسوہ اور نمونہ ہے ۔ آج کی پریشان حال دنیا کا حل آپ ﷺ کی تعلیمات میں موجود ہے۔آپ نے محض 23سالہ زندگی میں فرد،معاشرہ اورریاست سب کو بدل دیا۔آپ ﷺ نے رحمت ومودت کی ایسی تعلیم دی جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔
آپ نے تین مرتبہ قسم کھا کر کہا کہ وہ شخص مومن نہیں ہوسکتا جس کا پڑوسی اس کی اذیتوں سے محفوظ نہ ہو، یہ پڑوسی ہندومسلم سکھ عیسائی کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ مولانا اصلاحی نے کہا کہ دنیا کے تمام مخلوق کو آپؐ نے اللہ کا کنبہ قراردیا اور بتا یا کہ جو انسانیت کے لیے جس قدر مفید ہوگا وہ اللہ کے نزدیک اتنے ہی پسندید ہوگا۔آپ کی رحمت ومودت کی تعلیم ہمہ جہت اور عالمگیر ہے،آپ ﷺ نے لعنت بھیجی اس شخص پر جو کسی حیوان کو محض تفریح کے لیے مثلہ کرے، چیر پھاڑ کرے۔ بلی کو باندھ کر رکھنے والوں کو جہنمی اور کتاکو پانی پلانے والے کوجنتی کہا۔آپ ﷺ نے انسان اور انسان کے درمیان تفریق کو ختم کیا اور فرمایا کہ سارے انسان آدم کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے بنے ہیں ۔کسی گورے کو کالے پر اورکسی عربی کو عجمی پر کوئی فضیلت نہیں ہے ۔
مولانا اصلاحی نے کہا کہ جن لوگوں نے آپؐ سے دشمنی کی ،آپ کو وطن سے نکالا،جان لینے کے درپے ہوئے ان کو بھی آپ نے معاف کردیا،طائف کے سفر میں جن لوگوں نے لہولہان کیا ان کے لیے بھی دعائیں کیں۔عدل وانصاف کا ایسا نظام قائم کیا جہاں ہر شخص کو انصاف ملتا۔آپؐ نے فرمایا ،اگر محمد کی بیٹی فاطمہ نے بھی چوری کی تو میں اس کا ہاتھ کٹوادوں گا۔
آپ کی سچائی اور امانت داری کا ایسا چرچہ تھا کہ لوگ آپ کو امین اور صادق کہتے تھے۔امیر مقامی جماعت اسلامی نے کہا کہ جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں جب کہ صرف 17لوگ پڑھے لکھے تھے وہاں آپ نے ایسی تعلیمی بیداری پیدا کی کہ دنیا کی پہلی ریسڈنسیل یونیورسیٹی صفہ قائم کردی۔ آپ ﷺ کوترقی یافتہ علوم وفنون میں میڈیکل سائنس سے غیر معمولی دلچسپی تھی ۔کوئی کسی پریشانی کا تذکرہ کرتا تو آپ ان کوکو ئی نہ کوئی نسخہ ضرورتجویز کردیتے،چنانچہ طب نبوی کے موضوع پر آج بھی دنیا کی لائبریریوںمیں پندرہ بیس پرانی کتابیں مل جائیں گی۔آج سے چودھ سو برس پہلے آپ نے مدینہ میں 4لین سڑک کا تصور پیش کیا۔ایسی سڑک کی تعمیر کی جس پردو اونٹ کے جانے اور دواونٹ کے آنے کی گنجائش تھی۔آپ ؐ نے دنیا کی تاریخ میں ملک چلانے کے لیے 47دفعات پر مشتمل پہلا تحریری دستور بنایا۔ الغرض آپ نے انسانوں کو زندگی گذارنے کے لیے ایک مکمل ضابطہ ٔ حیات عطاء کیا۔
مولانا رضوان احمدنے میڈیکل طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ماہر فن ڈاکٹر کو پسند کیا ۔ جس شخص کو میڈیکل سائنس کی جانکاری نہیں ہے اور وہ علاج کرتا ہے تو اسے سزادینے تک کی بات سیرت کی کتابوں میں ملتی ہے۔ اس لیے میڈیکل کے طلبا اپنے فن میں مہارت حاصل کریں۔
بھیم رائو امبیدکر یونیورسیٹی ، شعبہ ہندی کے پروفیسر ڈاکٹر پرمود کمار نے بھی جلسہ سیر ت پاک پر اپنی عالمانہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب نفرت کا سبق نہیں دیتی ہے بلکہ محبت ، اخوت و ہمدردی بھائی چارگی کا درس دیتی ہے ۔ اپنوں سے زیادہ دوسروں کی فکر کرنا ہر مذہب سکھاتا ہے ۔ انہوں نے مختلف مذاہب کا حوالہ دیتے ہوئے انسانیت کو ہی اولین مقصد حیات بتایا ، انہوں نے گروبانی، بائیبل اور قرآن کے قیمتی باتوں سے حاضرین کو روشناس کرایا پروگرام کی شروعات سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اے اے حئی کی قیمتی باتوں سے ہوئی انہوں نے کہا کہ پی ایم سی ایچ یہ روایت برسہا برس سے جاری ہے اور الحمد اللہ آج یہ ۷۱ واں جلسہ سیر ت النبی کے انعقاد پر کافی خوشی و مسرت حاصل ہورہی ہے ۔
پی ایم سی ایچ تو جسمانی علاج کیلئے مشہور ہے مگر سال میں ایک بار روحانی علاج کا موقع بھی ملتا ہے انہوں نے پیغمبر محمدﷺ کے حوالہ سے قرآن کی ایتیں اور حدیث بھی سنائے ۔ اس موقع پر ،سرپرست حضرات ڈاکٹر ( پروفیسر)لوشل کشور ، پرنسپل پی ایم سی ایچ، ڈاکٹر ( پروفیسر) آئی ایس ٹھاکر ، سپرٹنڈنٹ ، پی ایم سی ایچ، سرپرست حضرات کی شکل میں ڈاکٹر سرفراز عالم، ایسوسی ایہٹ پروفیسر ، سرجری، ڈاکٹر فرح عثمانی پروفیسر بائیو کیمسٹری ،ڈاکٹر شفقت آفرین، ڈاکٹر ایم جی رعی، ڈاکٹر اقبال احمد ، کے علاوہ کنوینرس ڈاکٹر زید آزاد، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر ذیشان حیدر، صدور ڈاکٹر شامر رحمٰن، ڈاکٹر نفیس فاطمہ، ڈاکٹر محمد ذیشان اور ایڈوائزرس ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر سجاد حیدر ، ڈاکٹر سجاد احسن کے علاوہ ڈاکٹر شتروگھن کشور، ، ڈاکٹرانوارالہدیٰ، فہیم احمد، مختار احمد، ڈاکٹر نوشادالباری۔،ڈاکٹر اطہر انصاری،نذیر احمد،عارف انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ اس موقع پر ایک مجلہ کا بھی اجراء ہوا
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز