منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کوآپریٹو سیکٹر میں روزگار کے بے پناہ امکانات ہیں: وزیر
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

کوآپریٹو سیکٹر میں روزگار کے بے پناہ امکانات ہیں: وزیر

Awaz E Bihar•23 فروری، 2026 کو 07:55 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 23 فروری(اے بی این ) کوآپریٹو سیکٹر میں روزگار کے بے پناہ امکانات ہیں۔کوآپریٹوکے توسط سے بڑی تعداد میں روزگار آئے گا۔ جلد ہی بہار سے کئی ٹیمیں گجرات بھیجی جائیں گی، وہاں دیکھا جائے گا کہ کوآپریٹوکے میدان میں کتنا بہتر کام ہوا ہے۔ گجرات میں کوآپریٹیو کے کامیاب کام کو بہار میں بھی نافذ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار مل سکے۔ اس میں کوآپریٹو پر مبنی کاشتکاری سے متعلق امکانات کی تلاش بھی شامل ہے۔ کوآپریٹو پر مبنی کاشتکاری کے ذریعے روزگار کے مواقع کیسے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کوآپریٹیو محکمہ کے وزیر ڈاکٹر پرمود کمار نے پیر کو محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کے ’’کمیونیکیشن روم‘‘ میں منعقدکوآپریٹیو محکمہ کی پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے میڈیا کو محکمہ کی مختلف حصولیابیوں سے آگاہ کیا۔
وزیر نے کہا کہ بہار میں کوآپریٹو پر مبنی کاشتکاری کے بے پناہ امکانات ہیں۔ پہلے یہاں کھیتی باڑی کے لیے بڑے رقبے ہوا کرتے تھے، اب یہاں کاشتکاری کے چھوٹی چھوٹی زمین ہیں۔ اس کے پیش نظر کوآپریٹو پر مبنی کاشتکاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ گیا میں تلکٹ کی بنانے کا ایک بڑا مرکز ہے۔ لیکن وہاں مدھیہ پردیش، تمل ناڈو سمیت دیگر ریاستوں سے تل آتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کوآپریٹو پر مبنی کاشتکاری کی مدد سے تل کی پیداوار کے امکانات تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ا سٹوریج کے شعبے میں بھی کام کر رہے ہیں۔ قومی سطح پر تین کوآپریٹو سوسائیٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں بھی بڑی تعداد میں ممبران بہار سے ہیں۔ ہم بہار میں کوآپریٹو سطح پر کاشتکاری کے امکانات کو بھی تلاش کر رہے ہیں۔
اس پریس کانفرنس میں کوآپریٹیو محکمہ کے سکریٹری دھرمیندر سنگھ نے کہا کہ آج بہار میں تقریباً 28 ہزار کوآپریٹو سوسائٹیاں کام کر رہی ہیں۔ مستقبل قریب میں یہ تعداد بہت زیادہ ہونے جا رہی ہے۔ کامفیڈ کی طرف سے ہر گاؤں میں ایک کوآپریٹو سوسائٹی بنائی جا رہی ہے۔ شہد کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے بلاک سطح پر 144 پرائمری کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔ مکھانہ پروڈیوسر کوآپریٹو سوسائٹیاں بھی بنائی جا رہی ہیں۔ کوآپریٹو محکمہ دیہی معیشت میں روزگار پیدا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔پیکسوں کو ملٹی سروس سینٹر کے طور پر فروغ دیا جارہا ہے۔4,477پیکسوں کو کمپیوٹرائزڈکیا جاچکا ہے۔کوآپریٹو سوسائٹیوں کے صدور کو ایک ہفتہ کی ٹریننگ کے لیے ریاست سے باہر کے معروف اداروں میں بھیجا جا رہا ہے۔وزیر نے کہا کہ خریف مارکیٹنگ سیزن26- 2025 میں اب تک 6,879 کمیٹیوں کے ذریعے 4.28 لاکھ کسانوں سے 29.22 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا ہے۔ اس سیزن میں دھان کی خریداری کا ہدف 36.85 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ مجموعی ہدف کا 79.30 فیصد دھان خریدا جا چکا ہے۔ کسانوں کو ان کے کھاتوں میں کم از کم امدادی قیمت کے طور پر 6,400 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•3 ویوز