منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
خواتین ریزرویشن ہمارا مشن تھا، ہماری جیت ہے: پرینکا گاندھی نے بل کو کانگریسی نظریے کی فتح قرار دے دیا
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

خواتین ریزرویشن ہمارا مشن تھا، ہماری جیت ہے: پرینکا گاندھی نے بل کو کانگریسی نظریے کی فتح قرار دے دیا

Awaz E Bihar•16 اپریل، 2026 کو 04:11 PM•4 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کانگریس کی رکن پارلیمان پرینکا گاندھی واڈرا نے لوک سبھا میں جاری "آئینی ترمیمی بل 131 (2026)" پر بحث کے دوران بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ وزیر اعظم مودی خود کو اس بل کا علمبردار ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ریزرویشن فراہم کرنے کا تصور کانگریس کی ہی دین ہے۔پرینکا گاندھی نے ہندوستان کی سیاسی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مساوی حقوق کی بنیاد آزادی سے قبل ہی رکھ دی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1928 میں ہی موتی لال نہرو نے بنیادی حقوق کی فہرست میں خواتین کے حقوق شامل کیے تھے۔ سردار پٹیل کی صدارت میں 'ایک ووٹ، ایک شہری' کا اصول اپنایا گیا، جس کی بدولت ہندوستانی خواتین کو پہلے دن سے ہی حقِ رائے دہی حاصل ہوا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کانگریس دور میں ہی پنچایتوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دے کر اس سلسلے کا آغاز کیا گیا تھا۔"بی جے پی حکومت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ خواتین کو آزادی کے پہلے دن سے ہی ووٹ کا حق مل گیا تھا، جبکہ امریکہ جیسی جمہوریتوں میں خواتین کو اس حق کے لیے 150 سال انتظار کرنا پڑا۔پرینکا گاندھی نے بل کے موجودہ ڈھانچے اور حکومت کی نیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کئی اہم سوالات اٹھائے: انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت 'ذات پات مردم شماری' (کاسٹ جینسس) سے گھبرا رہی ہے اور او بی سی خواتین کے حقوق کو نظر انداز کر کے ان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر حد بندی کر کے کمزور طبقات کو کیوں محروم رکھنا چاہتی ہے؟ ان کے مطابق محض تین افراد (حد بندی کمیشن) کو 140 کروڑ عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا اختیار دینا غیر جمہوری ہے۔ کانگریس رہنما نے تجویز دی کہ اگر حکومت مخلص ہے تو موجودہ لوک سبھا نشستوں کی بنیاد پر ہی خواتین کو فوری ریزرویشن دیا جا سکتا ہے، بجائے اس کے کہ اسے پیچیدہ عمل میں الجھایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بل میں "سیاسی مفاد کی بو" آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی نے 2019 میں ہی وزیر اعظم کو خط لکھ کر اس بل کا مطالبہ کیا تھا، اور آج حکومت اسے اپنے سیاسی فائدے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی
سیاست

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•18 ویوز
پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی
سیاست

پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز
مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی
سیاست

مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•6 اکتوبر، 2026•8 ویوز