ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ریاست میں ترقیاتی کام تیزی سے کیے جا رہے ہیں: وزیر اعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ریاست میں ترقیاتی کام تیزی سے کیے جا رہے ہیں: وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar
•17 اکتوبر، 2026 کو 07:52 PM•4 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 17 اکتوبر : (اے بی این )وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس میں واقع ’نیک سنواد‘ میں نیپال واقع جنک پور دھام سے شروع ہو کر ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے گزرتے ہوئے اتراکھنڈ ریاست کے دہرادون تک کی سائیکل یاترا، جس کا موضوع ’قدرت ہی پرمیشور ہے‘ کر نے والے گروپ سے ملاقات کی اور ان کا خیر مقدم دیا ۔ ماہرِ ماحولیات پدم بھوشن ڈاکٹر انل پرکاش جوشی کی قیادت میں آنے والی اس ٹیم نے بہار حکومت اور وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے ذریعہ ریاست میں ماحولیات کے شعبے میں کیے گئے کام کی ستائش کر تے ہوئے کہا کہ بہار میں ماحولیات کے شعبہ ملک میں منفرد انداز میں کام کر رہا ہے، جو ریاست کی آنے والی نسلوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں ڈاکٹر انل پرکاش جوشی ، پنکج مالویہ اور ٹیم کے تمام اراکین کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ آبی تحفظ، ماحولیات کے فروغ، ندیوں کی بحالی اور ماحولیاتی بیداری کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے آپ جو سفر کر رہے ہیں، اس کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہار اور جھارکھنڈ کی تقسیم کے بعد بہار میں سبزہ زار کا رقبہ محض 6 فیصد رہ گیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی اور قابلِ احترام آنجہانی سشیل کمار مودی جی کی قیادت میں بہار نے گزشتہ 20 برسوں کے دوران آبی تحفظ اور شجرکاری کے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بہار میں سبزہ زار کا رقبہ اب بڑھ کر 15 فیصد ہو گیا ہے۔ پہلے بہار میں آبپاشی کے قابل زمین 21 لاکھ ہیکٹیئر تھی، جو اب بڑھ کر 44 لاکھ ہیکٹیئر ہو گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال معمول سے 32 فیصد کم بارش ہوئی، لیکن نیپال سے آنے والے پانی کے باعث بہار میں سیلاب کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ گنڈک، کوسی اور گنگا ندیوں کے پانی کو منظم کرنے کے لیے ہم ایک مستقل منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ سون ندی کے پانی کی تقسیم کے سلسلے میں بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔ ہم اندرا پوری بیراج تعمیر کروائیں گے اور سون ندی کے پانی کو پھلگو ندی سے جوڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کی دیہی سڑکیں کافی اچھی ہیں۔ تمام گھروں تک بجلی پہنچا دی گئی ہے اور لوگوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
بہار میں ترقیاتی کام تیزی سے کیے جا رہے ہیں، لیکن ترقی کی رفتار کو ماحولیات کے ساتھ ہم آہنگ رکھتے ہوئے توازن برقرار رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار کی دیہی خواتین تیزی سے خود کفالت کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ ایک کروڑ 81 لاکھ خواتین خود روزگار سے وابستہ ہیں۔ 50 لاکھ خواتین کو ’لکھ پتی دیدی‘ بنایا گیا ہے، جبکہ 60 لاکھ ’پشو سکھی‘ بنائی جا رہی ہیں۔ ہمارا ہدف ہے کہ 2030 تک بہار کی تمام خواتین کو ہنرمند بنایا جائے۔ گاؤں کی معیشت بہتر ہوگی تو ریاست کی معیشت بھی بہتر ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں ایکو ٹورزم(ماحول دوست سیاحت) کے شعبے میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس پر مؤثر انداز میں عمل کیا جا رہا ہے۔ بہار میں آبی وسائل کے بہتر انتظام کے لیے بھی ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے، تاکہ ریاست کے پانی کا زیادہ سے زیادہ مفید استعمال کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بہار کی تاریخ شاندار رہی ہے۔ ہم بہار کو دوبارہ اسی بلند مقام تک پہنچانے کے لیے تمام شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ شجرکاری، گرین انرجی اور ماحولیات سے متعلق دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے یہاں کے لوگ بیدار ہیں۔ بہار ڈیولپمنٹ ڈائیلاگ سیریز کے سلسلے میں آپ نے جو تجاویز دی ہیں، ان پر ہم پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ ماحولیات سمیت بہار کی ترقی کے حوالے سے آپ لوگوں کا جو مشورہ ہو گا اس کا ہم خیر مقدم کر تے ہیں ۔ آپ سب کا بہار آئے ہیں یہ ہم لوگوں کے لیے خوشی کی بات ہے ۔ ہم ایک بار پھر آپ کا استقبال کرتے ہیں اور آپ کے سفر کی کامیابی و سلامتی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

بہار میں طبی انقلاب کی نئی راہیں ہموار،میڈیکل کالجوں میں سستی طبی تعلیم فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح
بہار

بہار میں طبی انقلاب کی نئی راہیں ہموار،میڈیکل کالجوں میں سستی طبی تعلیم فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح

Awaz E Bihar•16 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 بہار کے گائوں میں خود انحصاری اور خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک نیا باب لکھ رہی’دیدیاں‘
بہار

بہار کے گائوں میں خود انحصاری اور خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک نیا باب لکھ رہی’دیدیاں‘

Awaz E Bihar•14 اکتوبر، 2026•13 ویوز
سمراٹ چودھری نے 248704 سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے کھاتوں میں 112.52 کروڑ روپے کی زرعی ان پٹ گرانٹ رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے 248704 سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے کھاتوں میں 112.52 کروڑ روپے کی زرعی ان پٹ گرانٹ رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•14 اکتوبر، 2026•10 ویوز