وزیر تعلیم نے اپنے آبائی گاؤں کے مڈل اسکولوں کا معائنہ کیا
Awaz E Bihar
••2 ویوز•1 منٹ پڑھیں
ڈومریایامڈل اسکول،دوبولی گرلس مڈل اسکول میں بچوں کے مسائل روبرو ہوئے
وزیر تعلیم جناب متھیلیش تیواری نے پیر کو گوپال گنج میں اپنے قیام کے دوران اپنے آبائی گاؤں ڈومریا کے مڈل اسکول اور دوبولی گرلز مڈل اسکول کا معائنہ کیا۔ وزیر تعلیم کلاس روم میں گئے اور بچوں اور اساتذہ سے بات کی۔ اس دوران وہ کبھی سرپرست کے کردار میں نظر آئے اور کبھی استاذ کے کردار میں دکھے۔ وزیر تعلیم نے بچوں سے ان کی پڑھائی اور اسکول سے متعلق مسائل کے بارے میں پوچھا۔ ان کی باتیں غور سے سنیں۔ مسٹر تیواری تقریباً نصف گھنٹے تک دونوں اسکولوں میں گھومتے رہے اور وہاں کے انتظامات کو دیکھا۔ انہوں نے موقع پر موجود محکمانہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ ان کا زور اس بات کو یقینی بنانے پر تھا کہ بچوں کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہتر ماحول اور ضروری سہولیات ملیں۔ وزیر تعلیم کا یہ دورہ بچوں کے مسائل کو قریب سے سمجھنے اور اسکول کے نظام کو بہتر بنانے کے تئیں ان کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے۔