منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 امیتابھ داس کو پٹنہ پولیس نے حراست میں لیا، نیٹ طالبہ کی موت معاملہ میں نشانت کی شمولت کا دعویٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

امیتابھ داس کو پٹنہ پولیس نے حراست میں لیا، نیٹ طالبہ کی موت معاملہ میں نشانت کی شمولت کا دعویٰ

Awaz E Bihar•13 فروری، 2026 کو 05:42 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ : (اے بی این ) سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ کمار داس کو پٹنہ پولیس نے 13 فروری کی شام حراست میں لے لیا۔ پٹنہ واقع ان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مار کر انھیں اپنی گرفت میں لیا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ امیتابھ داس گزشتہ ماہ پٹنہ میں ایک نیٹ طالبہ کی موت معاملہ پر لگاتار تبصرے کر رہے تھے۔ ان کے خلاف پٹنہ چترگپت نگر تھانے میں پولیس نے مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ آج انھیں حراست میں لینے کے مقصد سے چھاپہ مارنے کے لیے کئی تھانوں کی پولیس پہنچی تھی۔
پولیس حراست میں لیے جانے کے بعد امیتابھ داس نے میڈیا کے سامنے جاتے ہوئے ایک بڑا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’نشانت کمار کو بچانے کے لیے مجھے گرفتار کیا جا رہا ہے۔ میرے پاس ثبوت ہے، جو سی بی آئی کو دوں گا۔ ابھی میرے قتل کی کوشش بھی کی گئی ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’گھر سے میرے کچھ سامان ان لوگوں (پولیس ٹیم) نے رکھ لیے ہیں۔ مسلسل انہیں (حراست میں لینے گئی ٹیم کو) فون پر ہدایت آ رہی تھی کہ نشانت کمار کو بچانا ہے۔ امیتابھ داس کو گرفتار کرو۔‘‘ دراصل امیتابھ داس وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کا ذکر کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ نیٹ طالبہ کی موت سے متعلق معاملہ میں امیتابھ داس نے مطالبہ کیا تھا کہ نشانت کمار کی بھی ڈی این اے جانچ کرائی جائے۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری کے حوالے سے بھی انہوں نے متنازعہ پوسٹ کیا تھا۔ اب ان پر کارروائی کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امیتابھ داس بھی جنسی استحصال کے ملزم رہ چکے ہیں۔ 2006 کے شبنم کیس میں ایک خاتون نے (جو کہ ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کی بیٹی بتائی گئی) امیتابھ کمار داس پر ان کے ساتھ جنسی استحصال کرنے اور شادی کا جھوٹا وعدہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ امیتابھ داس اس وقت جموئی میں بی ایم پی-11 کمانڈنٹ تھے۔ الزام تھا کہ انہوں نے 9-8 سال تک ان کا جنسی استحصال کیا اور شادی کا جھوٹا وعدہ بھی کیا۔ خاتون کے مطابق انہوں نے کئی برسوں تک ان سے رابطہ رکھا اور شادی کا وعدہ کیا، لیکن بعد میں پیچھے ہٹ گئے۔ حکومت نے 2018 میں انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے جبراً ریٹائر کر دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنا اے سی آر (ACR) اپنے اعلیٰ افسر سے نہیں لکھوایا کیونکہ ان کے نزدیک تمام اعلیٰ افسران بدعنوان ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز