منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ارشاد علی آزاد پروقف جائیدادکو خرد برد کرنےکا سنگین الزام
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ارشاد علی آزاد پروقف جائیدادکو خرد برد کرنےکا سنگین الزام

Awaz E Bihar•15 فروری، 2026 کو 06:57 PM•6 ویوز•6 منٹ پڑھیں

پٹنہ :(اے بی این ) شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد علی ازاد کے دور اقتدار میں ہوئے خرد برد کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ساتھ ہی ان کے ملکیت کی جانچ ای ڈی سے بھی کرانے کا مطالبہ کیا گیا اج ایک پریس کانفرنس میں وقف تحفظ کونسل اور قومی مومن کانفرنس کے ذریعہ یہ مطالبات کیے گئے ہیں ۔گزشتہ دنوں وقف تحفظ کونسل کے صدر علی امام بھارتی نے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد علی ازاد پر امیری بیگم وقف اسٹیٹ نمبر 27 پر مسجد توڑ کر مال بنوانے کا الزام عائد کیا تھا ۔اج علی امام بھارتی اور قومی مومن کانفرنس کے قومی صدر ہمایون انصاری نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کر بتایا کہ موجودہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد علی ازاد پر بہت سنگین معاملے ہیں انہوں نے کئی دستاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد علی ازاد کے دور اقتدار میں نوڈھال قبرستان کی وقف زمین کو غیر قانونی طور پر لیز پر دے دیا گیا مقامی لوگوں کے سخت مخالفت اور عدالت کی منظوری لے کر اس معاملے میں خواجہ قلع تھانے میں ایف ائی ار نمبر 420 /18 سنگین معاملہ درج کیا گیا ساتھ ہی وقف اسٹیٹ نمبر 94 اور 95 شیخپورہ بی بی زۃ النساء بیغم اور ام النساء بیغم کی تقریبا 600 سے 650 ایکڑ زمین ارشاد علی ازاد کے دور اقتدار میں غیر قانونی طریقے سے وہاں ایک متولی تنویر کو نامزد کیا گیا تنویر کے ذریعے ارول کے رہنے والے اشوک کمار سنگھ کو پوری 600 ایکڑ زمین لیز پر دے دی گئی تھی اس میں سنگین الزام یہ ہے کہ لیز ایگریمنٹ میں یہ حق دے دیا گیا تھا اشوک کمار سنگھ کو کہ وہ جو چاہے اس وقف کی زمین کو اپنے نام سے میوٹیشن کرا سکتے ہیں ایسا الزام اج کے پریس کانفرنس میں ان لوگوں نے لگایا ہے۔ ان لوگوں نے کہا کہ یہ وقف ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے وقف کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتی ہے لیز اور میوٹیشن سے جوڑے دستاویز ان لوگوں نے پیش کیا ہے ساتھ ہی اج پھر وقف نمبر 27 امیری بیگم جس پر مسجد کو شہید کر ایک مال بنا دیا گیا ہے اس کا بھی ذکر انہوں نے کیا یہاں ملٹی کمپلیکس کی تعمیر کی گئی ہے دوسرا وقف اسٹیٹ نمبر 19 میر ناصر علی صدر گلی پٹنہ سیٹی یہاں بھی ایک مسجد تھی مسجد کے پورے حصے کو نابود کر دو منزلہ عمارت کھڑی کر دی گئی ہے مسجد کے نام پر صرف 10 فیٹ کی ایک جگہ چھوڑی گئی ہے۔ وقف اسٹیٹ نمبر 28 امیری بیگم ٹکیا ٹولی گرودوارہ ہاسپٹل یہاں مسجد اور امام بڑا دونوں موجود تھے امام باڑا کے اوپر اپارٹمنٹ کی تعمیر کرا دی گئی ہے ان تمام الزامات کو عائد کرتے ہوئے ان لوگوں نے وزیراعلی نتیش کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ ارشاد علی ازاد کے پورے دور اقتدار کی اعلی سطحی جانچ کرائی جائے انہیں فوری طور پر چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جائے جب تک جانچ پوری نہ ہو اور ان کے اور ان کے خاندان کی ملکیت کی تحقیقات ای ڈی سے کرائی جائے ان لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سبھی غیر قانونی لیز موٹیشن اور تعمیر شدہ عمارتوں کو رد کیا جائے اور الزامات درست ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی یقین دہانی کرائی جائے وزیر اعلی سے ان لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ادمی کو چیئرمین بنا دیا گیا جس پر کئی سنگین الزامات ہیں علی امام بھارتی کے ذریعے دیے گئے ایک عرضی پر محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹریز سنجیو کمار نے محکمہ اقلیتی فلاح کے سیکرٹری کو خط لکھا ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائے ان لوگوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت اس پر کاروائی نہیں کرتی ہے تو اگے یہ لڑائی جاری رکھیں گے اور اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ہمایونساری نے کہا کہ وزیر اعلی کو چاہیے کہ سخت سے سخت فوری کاروائی کرے نہیں تو وقف تحفظ کونسل اور قومی مومن کانفرنس ائینی طریقے سے تحریک تیز کرے گی جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
قومی مومن کانفرنس کے قومی صدر جناب ہمایوں انصاری نے بھی چیئرمین کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سنگین دفعات میں ملوث شخص کو وقف بورڈ کے اعلیٰ عہدے پر فائز کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی یقینی بنانے کی اپیل کی۔وقف سکیورٹی کونسل کے جنرل سکریٹری راجو وارثی نے الزام لگایا کہ سال 2015 تا 2020 کے دوران شیخ پورہ میں واقع بی بی فیضۃ النساء بیگم اور امّ النساء بیگم وقف اسٹیٹ نمبر 94 اور 95 کی تقریباً 600 ایکڑ زمین کو غیر قانونی طور پر لیز پر دیا گیا۔ ان کے مطابق 23 نومبر 2018 کو پٹنہ سٹی کے رہائشی تنویر کو متولی مقرر کیا گیا اور 27 نومبر 2018 کو اسی متولی کے ذریعے ارول کے رہائشی اشوک کمار کو 600 ایکڑ زمین 30 سال کے لیے صرف 100 روپے فی ایکڑ سالانہ کرایہ پر لیز دے دی گئی۔لیز معاہدے میں زمین کو نجی نام پر میوٹیشن کی اجازت بھی دی گئی تھی۔ بعد ازاں حکومت نے اس لیز پر روک لگا دی، لیکن اس مبینہ گھوٹالے میں ملوث ارشاد علی آزاد کو دوبارہ چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور ای ڈی و سی بی آئی سے جانچ کرا کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ارشاد علی آزاد اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی سے تفصیلی تحقیقات کرائی جائیں اور جانچ مکمل ہونے تک متعلقہ عہدیدار کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ تمام متنازع لیز اور میوٹیشن دستاویزات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جائے اور وقف املاک پر جاری تعمیراتی کاموں کو فوری طور پر روکا جائے۔ وقف سکیورٹی کونسل اور قومی مومن کانفرنس نے واضح کیا کہ ان کی جدوجہد کسی فردِ واحد کے خلاف نہیں بلکہ وقف جائیدادوں کے تحفظ، قانون کی پاسداری اور اقلیتی برادری کی مذہبی املاک کے تحفظ کے لیے ہے۔اگر حکومت نے بروقت مداخلت نہ کی تو کونسل جمہوری اور آئینی طریقے سے اپنی تحریک کو تیز کرنے پر مجبور ہوگی۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•3 ویوز