مسلم علاقوں میں مہم چلا بچوں کو اردو کی تعلیم دینے پر زور دیا جائے: دانشوران
Awaz E Bihar••0 ویوز•3 منٹ پڑھیں
دربھنگہ ( عرفان احمد پیدل) دربھنگہ ضلع اردو کونسل کی ماہانہ نشست کونسل کے دفتر کہکشاں انکلیوہ میں تنظیم کے صدر مشتاق شمسی کی صدارت میں منعقد ہوئی وہیں تمام مہمانوں کا استقبال۔جناب نسیم احمد رفعت مکی نے کیا گذشتہ نشست میں لئے گئے فیصلے کے مطابق آج کی نشست میں بھی متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ اردو کی ترقی کےلئے کیلنڈر اور اشتہار بنواکر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جائے۔اس کیلینڈر میں اردو آبادی کے درمیاں واقع دکان ،تعلیمی ادارے اور دیگر تجارتی مراکز کی اردو رسم الخط میں آویزاں بورڈ/ نیم پلیٹ کی تصویر شامل کرکے اردو کا رشتہ بازار سے جوڑنے کی کوشش کی جائے۔ گذشتہ نشست میں لئے گئے فیصلے کے مطابق دربھنگہ کے تمام دفتروں میں اردو رسم الخط میں نام لکھوانے کی کڑی کے طور پر ایک خط نگر نگم کمشنر کو کونسل کی جانب سے شاہد اطہر ایڈووکیٹ نائب صدر کونسل کے ذریعہ دیئے جانے کی جانکاری سبھی ارکان کو دی گئ ساتھ ساتھ اس نشست میں دانشوران حضرات نے یہ بھی اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ جہاں جہاں مسلم ابادی ہے اور وہاں کے مسلم بچے تعلیم سے دور ہیں ان کے والدین کی یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دے سکیں ویسے جگہوں پر تعلیم کا نظم کرکے ان علاقہ کے بچوں کو تعلیم سے جوڑا جائے بالخصوص ان بچوں کو اردو و عربی زبان کی تعلیم دی جائے تاکہ وہ تعلیم حاصل کر نہ صرف اپنا مستقبل بنا سکیں بلکہ اردو تعلیم حاصل کر روزگار حاصل کر سکیں اور اگر اردو کونسل کے رکن ایسا کرتے ہیں تو یقین اردو کا فروغ تو ہوگا ہی ساتھ ساتھ اسے دیکھنے کے بعد دوسرے بچے کے اندر اردو زبان سے دلچسپی پیدا ہوگا اور وہ اردو کی طرف راغب ہوں گے اس کے لیے ہم جیسے لوگوں کو کچھ محنت ومشقت کر نے کی ضرورت ہے انشاء اللہ اس طرح کے کام میں ہم لوگ رمضان المبارک کے بعد مہم چلا کر کام کریں گے اس نشست میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ آگر اس کے لئے اردو کے اساتذہ یا حافظ کو رکھنا ہوگا تو رکھا جائے گا اور اور زبان گھر گھر پہنچانے کا کام کیا جائے گا وہیں اس موقع پر واصف جمال نے اردو رسالہ اور اخبار کی خریداری اور تقسیم پر زور دیا۔ تمام لوگوں نے اس کی تائید کی واصف جمال صاحب نے جناب نسیم احمد رفعت مکی صاحب کی مکمل صحت یابی کےلئے تمام لوگوں سے دعا کی گزارش کی۔آج کی نشست میں اتفاق رائے سے یہ بھی طئے پایا کہ کونسل کے وہ رکن جو لگاتار تین نشست میں شرکت نہیں کریں گے ان کا نام رکن شپ سے ہٹا دیا جائے اور انکی جگہ اردو دوست کو جگہ دی جائے گی۔آج کی نشست میں محمد شاہد حسین وائس پرنسپل اقرا اکیڈمی دربھنگہ کے ذریعہ اسکول کی ڈائری اور اشتہار جبکہ واصف جمال کے ذریعہ اردو رسالہ تقسیم کیا گیا ۔آج کی نشست میں جوائنٹ سکریٹری ایڈووکیٹ و صحافی عرفان احمد پیدل ، محمد شمیم احمد پریم جیور، محمد شاہد وائس پرنسپل اقرا اکیڈمی، ڈاکٹر جاوید اختر کارگزار سکریٹری اردو کونسل ، ڈاکٹر احسان الحق امام شاہی مسجد خان ڈیوڑھی ، قاری محمد شہاب الدین، حافظ عبدالقدوس، محمد دانش محمد ثالث وغیرہ موجود تھے۔صدر کی اجازت سے نشست کی کاروائی اختتام کی گئی۔