منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

Awaz E Bihar•18 جنوری، 2026 کو 06:23 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے اتوار کو ریاست کی نتیش حکومت کو غیر حساس قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم کے سبب ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال پوری طرح تباہ ہو گئی ہے۔
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مسٹر یادو نے کہا کہ ووٹ خرید کر بننے والی یہ حکومت پورے بہار میں نابالغ بچیوں، طالبات، بیٹیوں اور خواتین پر ڈھائے جا رہے مظالم پر آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔ حکومت کی سرپرستی میں ہو رہے مظالم کے باوجود حکومت کے کرتا دھرتا رونگٹے کھڑے کر دینے والے واقعات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور اخلاقیات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔
پارٹی کی جانب سے انہوں نے مدھے پورہ، کھگڑیا اور پٹنہ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انہوں نے مدھے پورہ میں ایک بیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل، کھگڑیا میں چار سالہ نابالغ بچی کے ساتھ بہیمانہ اجتماعی زیادتی اور قتل، اور پٹنہ میں جہان آباد کی نیٹ طالبہ کے ساتھ عصمت دری اور بے رحمانہ قتل کو بہار کی خستہ حال قانون و انتظام کی مثال قرار دیا۔اپوزیشن لیڈرکاالزام ہے کہ ان واقعات کے بعدحکومت کی سرپرستی میں لیپا پوتی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آر جے ڈی رہنما مسٹر یادو نے یہ بھی کہا کہ جب پٹنہ اور کھگڑیا میں ان واقعات کے خلاف لوگ سڑکوں پر اترے تو پولیس نے متاثرین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں جیل بھیج دیا، جب کہ دوسری جانب مجرموں اور عصمت دری کے ملزمان کو "مہمان" کی طرح تحفظ اور عزت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا چار سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا جرم ہے؟ کیا متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا گناہ ہے؟
انہوں نے بہار کی قانون و انتظام کی صورت حال کو مکمل طور پرخستہ حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی خاموشی اب مجرمانہ ہو چکی ہے۔ا پوزیشن لیڈر مسٹر یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہی کسی صحافی کو یاد ہو کہ وزیر اعلیٰ نے آخری بار کب میڈیا سے بات کی تھی۔ مشینری کے سہارے چلنے والی اس حکومت میں ظلم و استحصال دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔
آر جے ڈی رہنما مسٹر یادو نے خبردار کیا کہ اگرحکومت کی سرپرستی اور پشت پناہی میں ہونے والے جرائم پر لگام نہ لگی تو عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر اتر کر جدوجہد کریں گے اور حکومت کو یہ دکھایا جائے گا کہ عوامی تحریک کیسے چلائی جاتی ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز