منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 طبی خدمات کو بہتربنانےکے لیے ضلع و بلاک کے اسپتالوں کو اسپیشل طبی مرکز بنا یا جائے گا:وزیر اعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

طبی خدمات کو بہتربنانےکے لیے ضلع و بلاک کے اسپتالوں کو اسپیشل طبی مرکز بنا یا جائے گا:وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar•20 جنوری، 2026 کو 06:55 PM•2 ویوز•10 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 20 جنوری:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار آج گوپال گنج ضلع کے ہائر سیکنڈر ی اسکول ،برولی میں سمریدھی یاترا کے تحت منعقد جن سمواد پروگرام میں شامل ہوئے ، جن سمواد پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ 24 نومبر 2005 کو پہلی مرتبہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنی تھی، تب سے ریاست میں قانون کی حکمرانی ہے اور ہم مستقل طور پر ترقی کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔یاد ہے نہ پہلے کیا حالت تھی ۔ بہت برا حال تھا شام کے بعد لوگ گھر سے باہر نہیں نکلتے تھے۔ سماجی میں بہت تنازعہ تھا، ہر روز ہندوؤں اور مسلمانوں کے مابین تنازعہ ہوتا تھا۔ تعلیم کا نظام بہت خراب حالت میں تھا۔ بہت کم بچے پڑھتے تھے۔ پہلے علاج کا بھی مکمل انتظام نہیں تھا۔ سڑکیں بہت کم تھیں اور جو تھیں وہ خستہ حال تھیں۔ بجلی کی فراہمی بہت کم جگہوں پر تھی۔ ہم لوگ شروع سے ہی بہار کے ترقیاتی کاموں میں لگے ہیں۔ اب کسی بھی طرح کے خوف اور دہشت کا ماحول نہیں ہے۔ پوری ریاست میں محبت، بھائی چارے اور امن کا ماحول ہے۔ ہندو مسلم تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے سال 2006 سے ہی، قبرستانوں کی گھیرا بندی شروع کی گئی ہے۔پہلے تقریبا 8 ہزار قبرستانوں کی گھیرابندی کی گئی ،بعدمیں کچھ اور قبرستانوں کو نشانزد کیا گیا جن کی گھیرا بندی کی جارہی ہے۔سال 2016 کے بعد سے، 60 سال سے زیادہ قدیم ہندو مندروں کوکی گھیرا بندی کی گئی ۔اب تمام شعبوں میں ترقی ہور ہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شروع سے ہی تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر سڑکوں اور پل ،پلیوں کی تعمیر کرائی گئی ہے ۔ سال 2015 میں سات نشچے کے تحت ہر گھر تک بجلی ،ہر گھر تک نل کا جل ، ہر گھر تک اجابت خانہ اور ٹولوں کو پکی سڑکوں سے جوڑنے کا کا مکمل کیا گیا ہے ۔ سال 2018 میں ہی تمام گھروں کو بجلی پہنچادی گئی ہے ۔ حکومت کے ذریعہ شروع سے ہی بہت کم شرح پر بجلی دی گئی ہے اب تقریبا تمام گھریلوصار فین کو بجلی مفت دی جارہی ہے ۔ سال 2020 میں سات نشجے 2 کے تحت تما منصوبوں پر بہت کام ہوا ہے اور جو بھی کام باقی ہیں انہیں جلد ہی مکمل کیا جائے گا ۔ سات نشچے 2 کے تحت ہی نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ نوکریاں اور 10 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب تک 10 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اور 40 لاکھ کو روزگار دیاجا چکا ہے۔ مجموعی طور پر 50 لاکھ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ اگلے پانچ برسوں میں 1 کروڑ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار فراہم کرنے کا ہدف ہے۔ حکومت نے اپنے آغاز سے ہی سماجی کے تمام طبقات کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ ہندو، مسلم، اعلیٰ ذات، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، دلت ، مہادلیت سبھی کے لیے کام کیا گیا ہے۔ تمام بزرگوں، معذوروں اور بیوہ خواتین کے لیے پنشن کی رقم 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کر دی گئی ہے جس سے 1کروڑ 14 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ جولائی 2024 کے بجٹ میں بہار کو خصوصی مالی مدد کی شکل میں سڑک ، صنعت ، ہیلتھ ، سیاحت ، سیلاب پر قابو پانے کے لیے کثیر رقم دینے کا اعلان کیا گیا ۔ فروری 2025 کے بجٹ میں بہار میںمکھانا بورڈ ، ایئر پورٹ کا قیام ، مغربی کوسی نہر کے لیے مالی مدد وغیرہ کا اعلان کیا گیا ۔ سال 2018 میں ملک کی کچھ ریاستوں میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کا انعقاد ہوا تھا ،2025 میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کا انعقادبہار میں ہوا جو فخر کی بات ہے ۔ اس سب کے لیے جناب نریندر مودی جی کو سلام کر تے ہیں ۔جناب نریندر مودی جی کئی مرتبہ بہار آئے ہیں اور ان کے ذریعہ ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد ،افتتاح ، کیا گیا ہے ۔ ان تمام منصوبوں پر اب تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہار میں آئندہ 5برسوں (2025سے 2030) میں کئی کام کرائے جائیں گے ۔حکومت کے ذریعہ پہلی مدت2005-2010، دوسرے کام کی مدت میں2010-2015، تیسری مدت 2015-2020 اور چوتھی مدت 2020-2025کو ملا کر ہر شعبے میں کام ہواہے، چاہے وہ تعلیم، صحت، سڑکیں، بجلی ہو یا زراعت۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ترقی کی رفتار اب مزید تیز کی جائے گی۔ مرکزی حکومت بھی مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔آئندہ 5برسوں کے لیے سات نشچے 3 کو نافد کر دیا گیا ہے۔ دوگنا روزگار، دوگنی آمدنی کے تحت، ریاست کی فی کس اوسط آمدنی کو دوگنا کیا جائے گا۔اوراس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ خواتین روزگاراسکیم کے تحت ہر خاتون کو 10 ہزارروپے دیے گئے ہیں۔ جن کا روزگار بہتر ہو گا انہیں 2 لاکھ روپے تک کی امداد دی جائے گی۔ اگلے 5 برسوں میں نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ایک نیا یوتھ ایمپلائمنٹ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔ خوشحال صنعت، بااختیار بہار نشچے کے تحت اگلے پانچ برسوں میں صنعتیں لگانے پر پورا زور دیا جائے گا۔ تمام اضلاع میں انڈسٹریل زونز قائم کیے جائیں گے۔ نئی بڑی صنعتوں کے لیے مفت زمین اور گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ پرانی، بند شوگر ملیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔’ زرعی ترقی ریاست کے خوشحالی ‘پروگرام کے تحت زرعی ترقی کے لیے پہلے ہی کافی کام کیا جا چکا ہے۔ اس کام کو مزید تیز کرنے کے لیے بہار مارکیٹنگ پروموشن کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مکھانہ کی پیداوار کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ ڈیری اور ماہی پروری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ’ اعلیٰ تعلیم روشن مستقبل ‘کے تحت ریاست میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ہر بلاک میں آدرش اسکول اور ڈگری کالج کھولے جائیں گے ۔ ایک نئے ایجو کیشن سیٹی کی تعمیر کی جائے گی ۔’ آسان صحت ،محفوظ زندگی‘ کے تحت طبی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلع اور بلاک کے اسپتالوں کو خصوصی طبی سینٹر بنا یا جائے گا ۔ ریاست میں مشہور پرائیوٹ اسپتالوں کے قیام کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ سرکاری ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر روک لگانے کی پالیسی لائی جائے گی ۔ ’مضبوط بنیاد ،جدید توسیع‘ کے تحت بنیادی انفرا اسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا ۔جس میں شہروں کی ترقی اور نئے منتخب شہروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ 5نئے ایکسپریس وے سڑکوں کی تعمیر اور دیہی سڑکوں کو 2لین چوڑا کیا جائے گا ۔ تمام خواہشمند لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر سولرپینل لگائے جائیں گے ۔ بہار میں سیاحت اور ایکوٹوریزم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔پٹنہ میں اسپورٹی سیٹی کا فروغ اور کھلاڑیوں کو سرکاری نوکری دی جائے کی ۔’ سب کا سمان ،زندگی آسان ‘کے تحت جدید تکنیکی اور اچھے انتظام کے توسط سے ریاست کے تمام شہریوں کی زندگی کو آسان بنا یا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری ریاست مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ ان دنوں کام میں مزید تیزی آئی ہے۔ اگلے پانچ برسوں میں مزید کام شروع کیے جائیں گے، جو بہار کو نمایاں طور پر آگے بڑھائیں گے۔ مرکزی حکومت بھی مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ بہار مزید ترقی کرے گا اور ملک کی اعلیٰ ریاستوں میں سے ایک بن جائے گا، جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ کو یاد ہو گا کہ گوپال گنج کی پہلے کیا حالت تھی۔سال 2005 سے قبل کی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ گوپال گنج ضلع میں تمام ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں،جس میں انجینئرنگ کالج اور پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے۔ خواتین کی آئی ٹی آئی اورتمام سب ڈویزن میں آئی ٹی آئی کا قیام کیا گیا ہے ۔ جی این ایم انسٹی ٹیوٹ اور پارا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعمیر کرائی گئی ہے ۔ کرپوری ٹھاکر ہاسٹل اور 3رہائشی اسکول کی تعمیر کرائی گئی ہے ۔ گوپال گنج میں کئی پلوں اور سڑکوں کی تعمیر کرائی گئی ہے ،جس میں گوپال گنج اور نوتن کے درمیان گنڈک ندی پر بڑے پل کی تعمیر کرائی گئی ہے ۔ ستر گھاٹ پل اور روڈ کی تعمیر کرائی گئی ہے ۔ میر گنج -بھورے روڈ اور دیگر سڑکوں کو چوڑا کیا جا رہا ہے ۔ گوپال گنج ضلع میں سیلاب سے حفاظت کے لیے پشتہ کی تعمیر اور آبپاشی کی سہولت کو فروغ دیا گیا گیا ہے جس میں کٹائوں کو روکنے کا کام کرایا گیا گیا ہے ۔ مغربی گندک نہر کی جدید کاری کرائی گئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دسمبر 2024 اور جنوری-فروری 2025 میں پرگتی یاترا کے دوران میں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے تمام اضلاع کا دورہ کیا۔ گوپال گنج میں جو بھی بچے ہوئے کام ہیں ان کو مکمل کر نے کے لیے7 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔جن پر کام چل رہا ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ میر گنج بازار کے بائی پاس کی تعمیر کی جارہی ہے۔ گوپال گنج میں بائی پاس اور رنگ روڈ بنایا جا رہا ہے۔سارن پشتے پر سڑک بن رہی ہے۔ دیوریا روڈ سے جوڑنے کے لیے ایک بائی پاس سڑک تعمیر کی جائے گی۔ داہ ندی پر پل بنایا جا رہا ہے۔ ما تھاوے مندر کو تیار اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ گوپال گنج سے سارن تک چار لین والی سڑک بنائی جا رہی ہے۔ سات نشچے-3 کے تحت، گوپال گنج ضلع میں اگلے پانچ برسوں (2025 اور 2030 کے درمیان) متعدد پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ ضلع کی 3لاکھ 22ہزار خواتین کو 10 ہزار روپے کی شرح سے رقم دی جا چکی ہے ۔ انہیں روزگار کے فروغ کے لیے 2 لاکھ روپے تک کی اضافی امداد بھی دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوپال گنج ضلع میں صنعتی زون کے قیام سے نئی صنعتیں لگائی جائیں گی۔ ڈیری فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے، ضلع کے باقی 1ہزار 566 گائوں میں دودھ کی پیداوار کمیٹیاں بنائی جائیں گی، اور تمام 234 پنچایتوں میں سودھا دودھ کی فروخت کے مراکز کھولے جائیں گے۔ تمام 14 بلاکوں میں ماڈل اسکول اور ڈگری کالج قائم کیے جائیں گے۔ تمام 14 کمیونٹی ہیلتھ مراکز کو خصوصی اسپتالوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا، اور گوپال گنج صدر اسپتال کو سپر اسپیشلٹی اسپتال میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ گوپال گنج ضلع میں کھیلوں کے لیے ایک سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جائے گا۔’’سب کا سمان-زندگی آسان‘‘ نشچے کے تحت مشکلات کو دور کیا جائے گا اور لوگوں کے لیے سرکاری خدمات تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کاموں سے ضلع کی مجموعی ترقی ہوگی۔ مرکزی حکومت بھی مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ بہار اب نمایاں ترقی کرے گا اور ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔
جن سمواد پروگرام میں مقامی عوامی نمائندوں اور رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ کا پھولوں کا گلدستہ اور مومنٹو پیش کر کے استقبال کیا۔اس موقع پر آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، وزیر تعلیم جناب سنیل کمار، ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر آلوک کمار سمن، رکن اسمبلی جناب منجیت کمار سنگھ، رکن اسمبلی جناب سبھاش سنگھ، رکن اسمبلی جناب امریندر کمار پانڈے ، رکن اسمبلی جناب رام سیوک سنگھ ، رکن قانون ساز کونسل جناب راجیو کمار، رکن قانون ساز کونسل پرو فیسر (ڈاکٹر) وریندر نارائن یادو ، سابق ارکان پارلیمنٹ ، سابق ارکان اسمبلی ، سابق ارکان قانون ساز کونسل ، این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں کے ضلع صدور ، دیگر اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں عام لوگ موجود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز