منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نیٹ طالبہ کی موت کا معاملہ: اسمبلی اورکونسل میں اپوزیشن کا احتجاج
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نیٹ طالبہ کی موت کا معاملہ: اسمبلی اورکونسل میں اپوزیشن کا احتجاج

Awaz E Bihar•3 فروری، 2026 کو 05:32 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ،۔ نیٹ کی تیاری کر رہی ہے طالبہ کی موت معاملے میںسی بی آئی جانچ کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے سیٹنگ جج کی نگرانی کرانے کے مطالبہ کو لیکر بہار اسمبلی اور کونسل کے پورٹیکو پر اپوزیشن نے زبردست احتجاج کیا۔احتجاج کی قیادت سی پی آئی (ایم ایل) کے قانون ساز کونسلر ششی یادو نے کی۔احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت اور پولیس انتظامیہ پر سنگین الزامات لگائے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کا ایک قانون ساز کونسلر بھی کونسل میں موجود تھے اور انہوں نے احتجاج کی حمایت کی۔اپوزیشن ارکان نے الزام لگایا کہ نیٹ طالبہ کی موت معاملے میں اصل مجرموں تک پہنچنے کے بجائے پولیس متوفی طالبہ کے اہل خانہ کو ہراساں کر رہی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈروں نے کہا کہ بار بار پوچھ گچھ کرکے خاندان کو ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا کردار مشکوک ہے اور ابتدائی تفتیش میں سنگین غفلت کا ارتکاب کیا گیا ہے۔سی پی آئی (ایم ایل) کے قانون ساز کونسلر ششی یادو نے کہا کہ بہار میں لڑکیوں کے خلاف مجرمانہ واقعات مسلسل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مثال کے طور پر شمبھو گرلس ہاسٹل میں طالبہ کے واقعہ اور اورنگ آباد میں چار لڑکیوں کی خودکشی کے واقعہ کا حوالہ دیا۔
ششی یادو نے کہا کہ حکومت نے نیٹ طالبہ کی موت معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی ہے، لیکن محض جانچ ایجنسی کو تبدیل کرنے سے انصاف یقینی نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی بی آئی کی تحقیقات ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے موجودہ جج کی نگرانی میں کرائی جائے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی سطح پر ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے اور مجرموں کو بچانے کی کوشش نہیں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نگرانی تفتیشی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائے گی اور متاثرہ خاندان کو اعتماد فراہم کرے گی۔
بہار اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوسرے دن اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کیا۔ انہوں نے اسمبلی پورٹیکو میں نیٹ طالبہ معاملے پر پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان نے حکومت سے اپنی خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔ 25 ارکان نے حکومت کی امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے۔ اپوزیشن حکومت پر تحقیقات میں لاپروائی کا الزام لگا رہی ہے۔ مجرموں کو بچانے کے الزامات بھی ہیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ نے ابتدائی مرحلے میں اس پورے معاملے میں کئی اہم نکات کو نظر انداز کیا۔ وقت پر ضروری کارروائی نہیں کی گئی اور اس سے شکوک مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ تحقیقات شروع سے ہی غیر جانبداری اور حساسیت سے کی جاتی تو آج ایسے احتجاج کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے، عدالتی نگرانی میں سی بی آئی تحقیقات کرائے اور متوفی طالبہ کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•2 ویوز