منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کونسل میں اپوزیشن کا ہنگامہ، چیئرمین نے اپوزیشن کے اراکین کو پورے دن کے لیے معطل کر دیا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

کونسل میں اپوزیشن کا ہنگامہ، چیئرمین نے اپوزیشن کے اراکین کو پورے دن کے لیے معطل کر دیا

Awaz E Bihar•10 فروری، 2026 کو 06:04 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ :(اے بی این ) بہار قانون ساز کونسل میں منگل کو اپوزیشن کی طرف سے ایک اور ہنگامہ دیکھنے میں آیا۔ صورتحال یہاں تک بڑھ گئی کہ حکمراں جماعت کے ارکان نے مبینہ طور پر اپوزیشن ارکان پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ جیسے ہی ایوان شروع ہوا، آر جے ڈی ایم ایل سی سنیل سنگھ اور وزیر اشوک چودھری کے درمیان نازیبا کلمات سننے کو ملا۔ آر جے ڈی کے ایم ایل سی سنیل کمار سنگھ سمیت پورا اپوزیشن ویل میں آگیا اور نتیش حکومت کے خلاف نعرے لگانے لگے۔ چیئرمین نے انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی۔ اس کے بعد چیئرمین نے اپوزیشن کے تمام ایم ایل سی کو پورے دن کی کارروائی کے لیے ایوان سے باہر نکال دیا۔ اس کے بعد آر جے ڈی ایم ایل سی نے پھر سے احتجاج شروع کر دیا۔ انہوں نے ’’اشوک چودھری ہوش میں آو‘‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ اس کے بعد چیئرمین نے مارشلز کو بھی ایوان میں بلایا تاکہ ایم ایل سی کو باہر پھینکا جا سکے۔ اس کے بعد تمام ایم ایل سی چلے گئے۔بہار قانون ساز کونسل میں آر جے ڈی ایم ایل سی سنیل سنگھ اور جے ڈی یو کوٹہ کے وزیر اشوک چودھری کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ آر جے ڈی ایم ایل سی سنیل سنگھ نے سی ایم نتیش کمار کے رویے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ انہیں ایوان میں معافی مانگنی چاہیے۔ اسی دوران اشوک چودھری نے اس کی مخالفت کی اور کچھ کہنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ایم ایل سی سنیل سنگھ نے کہا کہ یہ آمریت نہیں چلے گی۔ اپوزیشن کو ایوان میں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد اپوزیشن لیڈروں نے نعرے بازی شروع کردی۔ چیئرمین نے پہلے ہنگامہ آرائی کرنے والے رہنماؤں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب وہ نہ مانے تو انہیں باہر جانے کو کہا ۔قانون ساز کونسل کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے آر جے ڈی ایم ایل سی نے احتجاج شروع کر دیا۔ تمام لیڈروں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ آر جے ڈی ایم ایل سی عبدالباری صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو ایوان بالا میں جس طرح کا برتاؤ کیا اس سے یہ واضح ہو گیا کہ وہ اپنے ہوش میں نہیں ہیں۔ وہ بیمار تھے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر رابڑی دیوی کے ساتھ جو سلوک کیا وہ غلط تھا۔ عوام نے یہ سب دیکھا۔ اب اسے عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔
وزیر دلیپ جیسوال نے اپوزیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے اپوزیشن لیڈر نے دلت برادری کے ایک وزیر کے ساتھ بدسلوکی کی وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں موجود تھے اپنے کان سے واقعہ کو سنااور دیکھا۔دلیپ جیسوال نے الزام لگایا کہ غصے میں آکر اپوزیشن لیڈر نے وزیر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جسے وہ مائیکروفون پر بھی نہیں دہرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر کی توہین ہے اور ایسا سلوک کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے۔وزیر نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ رہنما اپنے رویے کے لیے عوامی طور پر معافی مانگیں اور جب تک وہ ایسا نہ کریں ایوان میں آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ایک جمہوری جگہ ہے، گالی گلوچ کا پلیٹ فارم نہیں۔دلیپ جیسوال نے یہ بھی واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر اپنی سیٹ سے اٹھے، وزیر کے پاس پہنچے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی، جب کہ پورا ایوان دیکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے اور صرف ایوان سے واک آؤٹ کرنا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے، ویڈیو فوٹیج طلب کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔



شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•2 ویوز