منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سمردھی یاترا : نتیش کمار کی رہنمائی میں بہار ترقی کرتا رہے گا:سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سمردھی یاترا : نتیش کمار کی رہنمائی میں بہار ترقی کرتا رہے گا:سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•10 مارچ، 2026 کو 02:31 PM•7 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ/ سپول/ مدھے پورہ، 10 مارچ (اے بی این)۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے دورے کے بعد بھی نتیش کمار اپنی رہنمائی کے ذریعے بہار کی ترقی کو تیز کرتے رہیں گے اور این ڈی اے حکومت کی گڈ گورننس کی پالیسیاں جاری رہیں گی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے سمردھی یاترا کے دوران سپول اور مدھے پورہ کا دورہ کیا۔ سپول ضلع کے نرملی اور بی این میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مدھے پورہ ضلع میں منڈل یونیورسٹی (بی این ایم یو) نارتھ کیمپس میں انہوں نے ریاستی حکومت کی ترقیاتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا، "سپول سے پٹنہ پہنچنے میں ایک بار ا?ٹھ گھنٹے لگے۔ این ڈی اے حکومت کی طرف سے وسیع سڑک اور پل کی تعمیر کے بعد نرملی سے پٹنہ کا سفر اب صرف تین گھنٹے کا ہے۔" نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپول کبھی کوسی ندی کے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا تھا، اور لوگ یہاں تک جانے سے بھی گریزاں تھے۔ 2008-09 میں نیپال سے کوسی میں تقریباً 1.92 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے سے 14 اضلاع سیلاب میں ا? گئے۔ حالانکہ ندی کے انتظام اور پشتوں کی مضبوطی نے صورتحال کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ 2024 میں تقریباً 6.5 لاکھ کیوسک پانی کی ا?مد کے باوجود صرف 156 گاو?ں متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 2005 سے پہلے بہار کے گاو?ںمیں پانچ گھنٹے بجلی حاصل کرنا بھی مشکل تھا، جب کہ ا?ج ریاست میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہے۔ جبکہ 2005 میں بجلی کے صارفین کی تعداد صرف 17لاکھ تھی، اب یہ تعداد بڑھ کر6.21 لاکھ ہو گئی ہے۔ اب 125 یونٹس تک بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 88 فیصد خاندانوں کے لیے بجلی کا بل صفر ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبہ بند ترقی اور مضبوط قیادت کی وجہ سے ریاست کے ہر گاو?ں اور بلاک میں اب سڑکوں، اسکولوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا مضبوط انفراسٹرکچر موجود ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 1990 سے 2005 کے درمیان بہار میں ایک لاکھ لوگوں کو بھی نوکری نہیں مل سکی تھی، جب کہ 2005 سے 2025 کے درمیان 57 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو سرکاری ملازمتیں اور روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار اب تیزی سے صنعتی مرکز بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سیمی کنڈکٹر فیکٹریاں، ا?ئی ٹی ہب، اور نئی صنعتی پالیسیوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کو اپنی ریاست میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
سپول کے لوگوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے تمام پانچ سیٹوں پر این ڈی اے کی جیت کو یقینی بنا کر ترقی میں اپنے اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔
مدھے پورہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سرزمین ممتاز سماجوادی لیڈر بی پی منڈل کی جائے پیدائش تھی جنہوں نے سماجی انصاف اور ریزرویشن کی بنیاد کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب منڈل کمیشن نافذ ہوا تو نتیش کمار مرکزی وزیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2005 میں بہار کا بجٹ 6,000 کروڑ روپے تھا، جو اب بڑھ کر 3,21,000 کروڑ ہو گیا ہے۔
مدھے پورہ میں میڈیکل کالج کا قیام بھی این ڈی اے حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت اور رہنمائی میں ا?گے بڑھے گی۔ مدھے پورہ کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار میں سے تین سیٹیں جیت کر عوام نے این ڈی اے کی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•7 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•7 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•6 ویوز