منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ریاست میں بگڑتی صورت حال پر رابڑی دیوی کا شدیدحملہ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ریاست میں بگڑتی صورت حال پر رابڑی دیوی کا شدیدحملہ

Awaz E Bihar•23 فروری، 2026 کو 08:02 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ: بہار کی سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی رہنما رابڑی دیوی نے ریاست کی ڈبل انجن حکومت کو نظم و نسق کے مسئلے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں جرائم پیشہ عناصر کھلے عام وارداتیں انجام دے رہے ہیں اور انتظامیہ انہیں قابو کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔خیال رہے کہ بہار میں نظم و نسق کی صورت حال کو لے کر راشٹریہ جنتا دل اور دیگر حزب اختلاف جماعتیں مسلسل حکومت کو گھیر رہی ہیں۔ پیر کے روز خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے مسئلے پر اپوزیشن ارکان نے اسمبلی احاطے میں احتجاج بھی کیا۔ اس دوران ریاست میں امن و امان کی بگڑتی حالت پر سخت سوالات اٹھائے گئے۔پٹنہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے رابڑی دیوی نے کہا کہ بہار میں قتل کے واقعات اب معمول بنتے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق روزانہ ریاست کے مختلف حصوں میں ہلاکتوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جب کہ عصمت دری اور لوٹ مار کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں عام شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے رابڑی دیوی نے کہا کہ نظم و نسق کی موجودہ حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ہونے کے ناطے وہ مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں، مگر حکومت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں مل رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کی وضاحت خود حکمراں جماعت کو کرنی چاہیے کہ ریاست میں امن و امان کیوں متاثر ہو رہا ہے۔
رابڑی دیوی نے یہ بھی کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مؤثر حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جسے جنگل راج کہا جاتا تھا، اس دور میں ایسے حالات نہیں تھے، بلکہ موجودہ دور میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ریاستی حکومت کی مالی پالیسیوں پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت خواتین کے بینک کھاتوں میں دس دس ہزار روپے مفت جمع کرے گی تو اس کا اثر دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کے پاس پہلے ہی مالی وسائل کی کمی ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی میں بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی بھائی وریندر نے بھی قانون و انتظام کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور کسی بھی جگہ حادثہ پیش آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔


شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•3 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•3 ویوز